اپنا ضلع منتخب کریں۔

    گھر میں چکن پکانے پر پڑوسی جوڑے کی لڑائی کو حل کرانا پڑا بھاری، ایک شخص کا قتل، آخر کیا ہے معاملہ؟

     تاہم بعد میں پپو اپنے ایک پڑوسی ببلو اہیروار کے گھر پہنچا اور اس پر لاٹھی سے حملہ کیا۔

    تاہم بعد میں پپو اپنے ایک پڑوسی ببلو اہیروار کے گھر پہنچا اور اس پر لاٹھی سے حملہ کیا۔

    حملے کی وجہ سے ببلو کو کئی زخم آئے اور انہیں حمیدیہ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اے این آئی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کارکیتا نے کہا کہ پپو کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Jammu | Hyderabad | Lucknow | Gujarkheda
    • Share this:
      مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں میں گھر میں چکن پکانے پر پڑوسی جوڑے کی لڑائی کو حل کرنے کے دوران ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ یہ واقعہ بھوپال کے بلکھیریا تھانے کے تحت چاوانی پتھر گاؤں میں منگل کو پیش آیا، لیکن جمعہ کو ملزم کی گرفتاری کے بعد ہی یہ منظر عام پر آیا۔

      بھوپال دیہات کی پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) کرن لتا کرکیتا نے بتایا کہ منگل کو جوڑے گھر میں چکن پکانے پر لڑ پڑے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق خاتون نے منگل کو گھر میں چکن پکانے سے انکار کر دیا، جس کے بعد اس کے شوہر پپو اہیروار نے اس پر حملہ کیا۔ جوڑے کے کچھ پڑوسی ان کے گھر پہنچ گئے اور ان کے درمیان تنازعہ کو کامیابی سے حل کیا۔ تاہم بعد میں پپو اپنے ایک پڑوسی ببلو اہیروار کے گھر پہنچا اور اس پر لاٹھی سے حملہ کیا۔

      یہ بھی پڑھیں: 


      حملے کی وجہ سے ببلو کو کئی زخم آئے اور انہیں حمیدیہ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اے این آئی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کارکیتا نے کہا کہ پپو کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: