ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

فلسطین کے تاریخی دورہ پر وزیر اعظم مودی رملہ پہنچے ، یاسر عرفات کو پیش کیا خراج عقیدت

وزیر اعظم مودی ہفتہ کو اردن کے دارالحکومت عمان سے ہوتے ہوئے فلسطین کی راجدھانی رملہ کیلئے پہنچ گئے ہیں ، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

  • Share this:
فلسطین کے تاریخی دورہ پر وزیر اعظم مودی رملہ پہنچے ، یاسر عرفات کو پیش کیا خراج عقیدت
وزیر اعظم مودی ہفتہ کو اردن کے دارالحکومت عمان سے ہوتے ہوئے فلسطین کی راجدھانی رملہ کیلئے پہنچ گئے ہیں ، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

نئی دہلی : وزیر اعظم مودی ہفتہ کو اردن کے دارالحکومت عمان سے ہوتے ہوئے فلسطین کی راجدھانی رملہ کیلئے پہنچ گئے ہیں ، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ مودی فلسطین کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں۔ اس دورہ کے دوران وزیر اعظم مودی اور فلسطین کے صدر محمود عباس کے درمیان ترقی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سیاحت ، کھیل اور زراعت سے متعلق معاملات پر بات چیت ہوگی ۔

فلسطین کی ترقی میں ہندوستان کیسے تعاون دے سکتا ہے ، اس پر تبادلہ خیال کو لے کر وزیر اعظم مودی فلسطین کے صدر سے گفتگو کو لے کر کافی پرجوش ہیں ۔ فلسطین کے وزیر اعظم نے ہندوستان کے وزیر اعظم مودی کو عالمی لیڈر قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی اسرائیل اور فلسطین کا تنازع ختم کروا سکتے ہیں ۔ غور طلب ہے کہ چار دن کے دورہ پر نکلے وزیر اعظم مودی سب سے پہلے جمعہ کو اردن کے شاہ عبد اللہ دوئم سے ملاقات کی تھی۔

وزیر اعظم مودی  سب سے پہلے رملہ پہنچے ، جہاں فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی قبر ہے ۔ مودی نے یہاں عرفات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس دوران وزیر اعظم مودی کے ساتھ ان کے فلسطینی ہم منصب بھی تھے ۔ خیال رہے کہ یاسر عرفات کی قبر فلسطین کے صدراتی محل کے پاس ہی واقع ہے ۔






First published: Feb 10, 2018 01:49 PM IST