پولیس کے زیر حراست ایک شخص کی موت، پولیس اور آر ایس ایس پر خاندان نے لگایا الزام
علامتی تصویر
میڈیا رپورٹ کے مطابق متوفی کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے انہیں فون کرکے بتایا کہ خان بیہوش ہونے کا ڈرامہ کررہا ہے، اس لیے انہیں سرکاری اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ منور جب ہسپتال پہنچے تو اسرائیل خان اسٹریچر پر بے جان پڑا تھا۔
مدھیہ پردیش کے ضلع گونا میں 21 نومبر کو ایک شخص کی پولیس حراست میں موت ہو گئی۔ متوفی کی شناخت 30 سالہ اسرائیل خان کے طور پر کی گئی ہے، جس نے 19 نومبر کو بھوپال میں ہونے والے عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت کی تھی۔ یہ تقریب 18 سے 21 نومبر کے درمیان منعقد ہوئی تھی۔
مکتوب میڈیا کے مطابق اسرائیل خان بھوپال-گوالیار انٹرسٹی ٹرین لے کر گونا میں اترے۔ جب متاثرہ شخص ایک آٹو گھر لے گیا، تو مبینہ طور پر اسے پولیس نے روکا اور حراست میں لے لیا۔ خان کے چچا اسلم خان نے مکتوب میڈیا سے بات چیت کے دوارن کہا کہ اسے خوشمودا تھانے میں حراست میں لیا گیا، جب اس کے والد منور خان تھانے پہنچے تو مقتول کو مارا پیٹا جا رہا تھا۔ اسلم نے الزام لگایا کہ سات افراد بشمول رویندر سولنکی، شیوکمار رگھوونشی، پران سنگھ، لکھن جاٹاو اور پولیس کے تین ایجنٹ نے ان کے بھتیجے کو مارا۔ ان میں دو کا نام صدام اور شیطان ہے، ان کا تعلق راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے بتایا گیا ہے۔ تیسرے ایجنٹ کی شناخت چیتن کے نام سے ہوئی ہے۔
متوفی کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے انہیں فون کرکے بتایا کہ خان بیہوش ہونے کا ڈرامہ کررہا ہے، اس لیے انہیں سرکاری اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
مذکورہ رپورٹ کے مطابق منور جب ہسپتال پہنچے تو اسرائیل خان اسٹریچر پر بے جان پڑا تھا۔ جب متوفی کے اہل خانہ اسپتال میں جمع ہوئے تو پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کی کوشش کی اور انہیں بتایا کہ خان کی موت غلطی سے ہوئی ہے اور ہجوم کو خبردار کیا کہ وہ واقعے کو ایشو نہ بنائیں۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔