ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

فرقہ پرستی کو فروغ دے رہی ہے بی جے پی: کٹیہار کے ممبرپارلیمنٹ طارق انور کا الزام

سیکولرازم اورجمہوریت کی جڑوں کی بیخ کنی کی کوشش کررہی ہیں، ایسے میں ان کو شکست دینے کیلئے گاندھی جی کے راستے کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 22, 2018 09:56 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
فرقہ پرستی کو فروغ دے رہی ہے بی جے پی: کٹیہار کے ممبرپارلیمنٹ طارق انور کا الزام
ممبر پارلیمنٹ طارق انور: فائل فوٹو

نئی دہلی:  ملک جن حالات سے گزررہاہے اور جس طرح فرقہ پرست طاقتیں سیکولرزم اورجمہوریت کی جڑوں کی بیخ کنی کی کوشش کررہی ہیں ایسے میں ان کو شکست دینے کیلئے گاندھی جی کے راستے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ اسی لئے آل انڈیا قومی تنظیم نے گاندھی جی کی 150ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے پورے ملک میں 150پروگرام کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار آل انڈیا قومی کے قومی صدر اور رکن پارلیمنٹ طارق انورنے آج نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ  تشویشناک صورتحال کو دیکھتے ہوئے آل انڈیا قومی تنظیم نے وہ تمام لوگ جوعدم تشدد اورمحبت میں یقین رکھتے ہیں، کو کل ماؤلنکرہال کانسٹی ٹیوشن کلب میں دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کا افتتاح ملک کے سابق نائب صدرسید حامد انصاری کریں گے جبکہ غلام نبی آزاد، میرا کمار، شرد یادو، سیتا رام یچوری، مولانا محمود مدنی، آچاریہ پرمود کرشنن، روشن بیگ سمیت ملک کی کئی معروف شخصیات اس کوخطاب کریں گی۔

طارق انور نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے بی جے پی کو اس لئے دعوت نہیں دی ہے کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ وہ ایک فرقہ پرست پارٹی ہے اورجہاں تک این سی پی کو دعوت دینے کا سوال ہے تو ایک پروگرام میں سب لوگوں کو اکٹھا نہیں کیا جاسکتا ہے، جب ہم ممبئی میں اس مشن کا اگلاپروگرام کریں گے تو انہیں ضرورمدعو کریں گے۔

طارق انورنے کہاکہ گاندھی جی کی 150ویں یوم پیدائش کے موقع پرہم ملک بھرمیں مضمون نگاری، سیمینا ر، کانفرنس سمیت الگ الگ پروگرام کا انعقاد کریں گے کیونکہ موجودہ نسل کو گاندھی جی کے عدم تشدد کے اصولوں سے واقف کرانا اوریہ بتانا ضروری ہے کہ ترقی یافتہ اورمحبت کا ماحول بنانے کیلئے گاندھی جی کا راستہ ہی سب سے بہتر اور مناسب راستہ ہے۔


یہ بھی پڑھیں:   طارق انور کا مودی حکومت پر نشانہ ، کہا : عوام سے کئے وعدوں کو نہیں کرسکی پورا

یہ بھی پڑھیں:   طارق انور19 سال بعد کانگریس میں کریں گے واپسی، کٹیہارپارلیمانی سیٹ سے ہوں گےعظیم اتحاد کےامیدوار!۔

یہ بھی پڑھیں:    پوار سے ناراض طارق انور نے لوک سبھا اور پارٹی کی رکنیت سے دیا استعفیٰ
First published: Oct 22, 2018 09:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading