உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مولانا مظہر عالم قاسمی کی دینی خدمات کئی دہائیوں پر محیط : مفتی محفوظ الرحمن عثمانی

    مفتی محفوظ الرحمان عثمانی ، فائل فوٹو

    مفتی محفوظ الرحمان عثمانی ، فائل فوٹو

    ممبئی کی معروف علمی شخصیت مولانا مظہر عالم قاسمی کے سانحہ ارتحال اظہار تعزیت

    • Share this:
      عروس البلاد ممبئی کی مشہور علمی و دینی شخصیت ،دارالعلوم عزیزیہ میرا روڈ کے بانی و مہتمم مولانا مظہر عالم قاسمی کے سانحہ ارتحال کو مہاراشٹر بالخصوص ممبئی کیلئے بڑا علمی خسارہ قراردیتے ہوئے جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول بہار کے بانی و مہتمم امین ملت مفتی محفوظ الرحمن عثمانی نےکہاکہ مرحوم کی دینی خدمات کئی دہائی پر محیط ہے۔انہوںنے کہاکہ ممبئی کے اس خطے میں انہوں نے علم کا چراغ روشن کیا جہاں ہر طرف تاریکی اپنا ڈیراجمائے ہوئی تھی۔
      مفتی محفوظ الرحمن عثمانی نے مولانا مرحوم کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ صرف ممبئی ہی نہیںبلکہ ملک بھر میں ان کے قائم کردہ دارالعلوم عزیزیہ کی الگ پہچان ہے۔مہارشٹر اور ملک کے دوسرے خطوں میں دارالعلوم عزیزیہ کے فارغین اسلامی علوم و فنون کی ترویج و اشاعت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا مرحوم مہارشٹر میں ہونے والی ہر دینی و ملی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔مرحوم نے اپنے اسلاف سے جو کچھ سیکھا تھا اس کی نشرو اشاعت میں اپنی پوری زندگی صرف کردی۔دعا ہےکہ اللہ تبارک و تعالیٰ ان کی خدمات کو قبول فرمائے اوران کی مغفرت فرمائے نیز جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔
      خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کی طرف سےبھی سرزمین بہارکی معروف علمی شخصیت مولانا قاری مظہر عالم قاسمی کے انتقال پرملال پر اظہار تعزیت کی گئی ہے۔ ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب قاسمی ،مولانا رضوان الحق قاسمی،مولانا حسان جامی قاسمی،ڈاکٹر ذولفقار عالم مدنی،حافظ ضیاءالدین،حافظ نظام الدین،محمد ثاقب،محمد نورعین اور مولاناعماد الدین قاسمی نے مولانا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
      First published: