ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مکہ مکرمہ پر حوثیوں کاحملہ شرمناک واقعہ، ملت اسلامیہ حرمین شریفین کے ساتھ: مفتی محفوظ الرحمٰن

مفتی عثمانی نے کہا کہ یمن سے حوثی باغیوں کے ذریعہ مکہ مکرمہ پر کئے جانے والے حملہ سے پوری دنیا میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے اور ہر مسلمان فکرمند ہے ۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Oct 29, 2016 08:31 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مکہ مکرمہ پر حوثیوں کاحملہ شرمناک واقعہ، ملت اسلامیہ حرمین شریفین کے ساتھ: مفتی محفوظ الرحمٰن
مفتی محفوظ الرحمان عثمانی ، فائل فوٹو

نئی دہلی۔ ’’ مکہ مکرمہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا محورومرکز ہے ،عالم اسلام کیلئے سب سے مقدس مقام ہے ،وہاں کعبة اللہ واقع ہے جہاں ہرسال پوری دنیا کے مسلمان لاکھوں کی تعداد میں فریضہ حج انجام دیتے ہیں ،اس کے علاوہ پورے سال عمرہ کی ادائیگی اور کعبة اللہ کی زیارت کیلئے مسلمانوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے ،اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنا اور میزائل سے حملہ کرناعالم اسلام کے خلاف سب سے بڑا حملہ ہے اور یہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے انتہائی باعث تشویش ہے‘‘۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین مولانا مفتی محفوظ الرحمن عثمانی، بانی ومہتمم جامعة القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول بہار نے کیا ۔ انہوں نے اخبار کو جاری کئے گئے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حوثی باغیوں نے بلیسٹک میزائل سے مکہ مکرمہ کو نشانہ بنا کر پوری دنیا کے مسلمانوں پر حملہ کیا ہے اور یہ عالم اسلام کی تاریخ میں سب سے شرمناک حادثہ ہے ،جن لوگوں نے مکہ مکرمہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے وہ پوری مسلم دنیا کے مجرم ہیں اور ایسے لوگ ناقابل معافی ہیں۔


مفتی عثمانی نے کہا کہ یمن سے حوثی باغیوں کے ذریعہ مکہ مکرمہ پر کئے جانے والے حملہ سے پوری دنیا میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے اور ہر مسلمان فکرمند ہے ۔ مفتی عثمانی نے اپنے بیان میں عرب اتحاد افواج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اتحاد کے افواج کی دفاعی طاقت قابل ستائش ہے جنہوں نے بیلیسٹک میزائل کے حملہ کو فضاءمیں ہی ناکام بنا دیا اور اس طرح دشمنان اسلام کی بہت بڑی سازش ناکام ہوگئی۔

First published: Oct 29, 2016 08:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading