ہوم » نیوز » No Category

مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی ہندوستان میں ملت کی ناؤ کے اصل کھیون ہار: مفتی عثمانی

نئی دہلی۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے معزز ارباب حل وعقد نے حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کو پانچویں بار اپنا صدرمنتخب کرکےقابل تحسین کام کیا ہے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Nov 20, 2016 07:22 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی ہندوستان میں ملت کی ناؤ کے اصل کھیون ہار: مفتی عثمانی
مفتی محفوظ الرحمان عثمانی ، فائل فوٹو

نئی دہلی۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے معزز ارباب حل وعقد نے حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کو پانچویں بار اپنا صدرمنتخب کرکےقابل تحسین کام کیا ہے۔ ملک کی موجودہ صورت حال  کے پیش نظر اراکین بورڈ سے یہی توقع تھی کہ وہ حالات کی نزاکت کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس عظیم ملی ادارہ کے حق میں اپنا فیصلہ کریںگے اور یہ بورڈ کے لئے بھی شرف کی بات ہے۔ اس تاریخی موقع پر صدر بورڈ مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے معروف عالم دین و ملی رہنما مفتی محفوظ الرحمن عثمانی( بانی و مہتمم جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ) نے مذکورہ خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت والا ملت کے مزاج کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ مسلم پرسنل لا بورڈ کے پلیٹ فارم سے انہوں نے ہمیشہ ملت کو جوڑنے کا کام کیا ہے۔ان کی شخصیت بلا اختلاف مسلک و مشرب سب کے نزدیک محبوب ہے کیوں کہ آپ ملک و ملت کے تقاضوں کو اچھی طرح سےجانتے ہیں اورملی مسائل کو حل کرنے کا طویل تجربہ رکھتےہیں۔


 مفتی عثمانی نے کہا کہ دراصل ایسے ہی مبار ک لوگ ہندوستان میں ملت کی ناؤ کے اصل کھیون ہار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزکی مودی سرکار نے جس طرح سے شریعت میں چور دروازے سے داخل ہونے کی کوشش کی ہے اس کا خدشہ پہلے سے ہی ہمدردان ملت کو تھا۔چوںکہ بی جے پی کی حکومت آرایس ایس کے اشارے پر چل رہی ہے جو کبھی مسلمانوں کی ہمدرد نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مواقع پر ہمیشہ مسلم پرسنل لا بورڈ نے بہت ہی ذمہ داری سے اپنے فرائض کو انجام دیا ہے اور ملت کو متحد کرنے کی کوشش کی ہے۔ یکساس سول کوڈ کے نفاذ کے خلاف اس وقت جو پورا ملک مسلم پرسنل لابرڈ کے ساتھ کھڑا ہے یہ اس ادارہ پر ملت کے بھروسے کا ہی نتیجہ ہے۔


انہوں نے کہاکہ آج بھی جب مودی حکومت نے طلاق ثلاثہ کی آڑ میں مسلم پر سنل لا پر شب خون مارنے کی کوشش کی تو حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کی سرپرستی میں ملت کا یہ عظیم ادارہ حکومت کے سامنے سینہ سپر ہوگیا۔ بلاشبہ حضرت والا کوہندوستان میں ملت کے مسائل کو حل کرنے اور ان کی خدمت کرنے کا لمبا تجربہ ہے۔ بورڈ کے سابق صدور و ذمہ داران کو بھی آپ پر کافی اعتماد اور بھروسہ تھا،اس لئے ایک بار پھر بڑی اور عظیم ذمہ داریاں آپ کے سپر د ہوئیں۔

First published: Nov 20, 2016 07:22 PM IST