ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مولانا محمد رحمانی سنابلی مدنی ابوالکلام آزاد اسلامک سینٹر کے صدر دوبارہ منتخب

معروف عالم دین مولانا صلاح الدین مقبول احمد کی تلاوت کلام پاک کے بعدسنٹرکے سکریٹری مولانا عاشق علی اثری نے میٹنگ کا آغاز کیا اور جدید میقات کیلئے مرکز کے عہدیداران کے انتخاب کی گزارش کی

  • Share this:
مولانا محمد رحمانی سنابلی مدنی ابوالکلام آزاد اسلامک سینٹر کے صدر دوبارہ منتخب
مولانا محمد رحمانی مدنی ۔ فائل فوٹو

نئی دہلی : آج یہاں سنٹر کے ہیڈآفس کے میٹنگ ہال میں ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر،نئی دہلی کی مجلس شوری (جنرل باڈی) کے ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے اراکین کی موجودگی میں سنٹر کے عہدیداران کا انتخابی اجلاس زیر صدارت مولانا محمد رحمانی مدنی منعقد ہوا۔معروف عالم دین مولانا صلاح الدین مقبول احمد کی تلاوت کلام پاک کے بعدسنٹرکے سکریٹری مولانا عاشق علی اثری نے میٹنگ کا آغاز کیا اور جدید میقات کیلئے مرکز کے عہدیداران کے انتخاب کی گزارش کی۔

مجلس شوری کے ارکان نے کہا کہ امارت وعہدہ کا انتخاب کسی متعینہ مدت کیلئے اسلامی نقطۂ نظر سے مطابقت نہیں رکھتا ہے، اگر عہدیداران وذمہ داران اپنی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں، تو انہیں مستقل طور پراپنے عہدہ پر باقی رہنا چاہئے اور اگر کوئی بار امانت کو ادا کرنے میں کوتاہی کرے تو اسے خود عہدہ پر باقی نہیں رہنا چاہئے۔اس پر تمام اراکین شوری نے بیک زبان موجودہ عہدیداران واراکین پراپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آئندہ میقات کیلئے بہ اتفاق رائے منتخب کیا۔ مولانا محمد رحمانی سنابلی مدنی کو صدر، حکیم اجمل خان کونائب صدر، مولانا عاشق علی اثری کوسکریٹری، اسماعیل رحمانی کوجوائنٹ سکریٹری، محمد یحییٰ کوخازن منتخب کیا گیاہے۔ اس کے علاوہ حکیم عبدالحنان سلفی، ثناء اللہ، اسرار احمد بٹلہ اور شفیع اللہ خان کو ممبرنامزد کیا گیاہے۔

بعدہ حکیم اجمل خان، مدیر مجلہ اہل حدیث ونائب صدر سنٹرنے تمام اراکین مرکز کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ انتخاب ایک قانونی ضرورت ہے ،ہمیں انتخابی اجلاس کو تجدید عہد اور احتساب کی ضرورت سمجھنا چاہئے۔عہدے اور ذمہ داریاں امانت الٰہی کے تحفظ اور تعمیر وترقی کیلئے استعمال کرنی چاہئیں۔بعد ازاں سنٹر کے کاموں اور نظم وضبط میں بہتری لانے کے لئے متعدد سب کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔

First published: Jul 09, 2018 10:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading