ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ میں عزاداران حسین نے نکالا پابندی میں عشرہ مجالس کے انعقاد کا یہ طریقہ

Youm e Ashura 2020 : زیدی نگر سوسائٹی کے امام بارگاہ پنج تنی کی انتظامیہ کمیٹی کے ذمہ دران کے مطابق اس سال عشرہ مجالس کا انعقاد امام بارگاہ میں نہ کرکے عزاداروں کے گھروں میں کیا جائے گا ۔

  • Share this:
میرٹھ میں عزاداران حسین نے نکالا پابندی میں عشرہ مجالس کے انعقاد کا یہ طریقہ
میرٹھ میں عزاداران حسین نے نکالا پابندی میں عشرہ مجالس کے انعقاد کا یہ طریقہ

کورونا وبا کے سبب گزشتہ پانچ ماہ سے اجتماعی مذہبی تقریبات پر پابندی ہے ۔ ایسے میں ماہ محرم میں بھی مجالس اور جلوسوں کا انعقاد نہیں کیا جا سکے گا ۔ ان حالات میں ماہ محرم میں مجالس کے آن لائن انعقاد کی تیاری کی جا رہی ہے ۔ اس سلسلے میں میرٹھ میں زیدی نگر سوسائٹی کی محرم کمیٹی نے عشرہ مجالس کے آن لائن انعقاد کے انتظامات کے لیے کمیٹی کی میٹنگ منعقد کرکے تیاریوں کی شروعات کر دی ہے ۔


میرٹھ کی زیدی نگر سوسائٹی کے امام بارگاہ پنج تنی میں ماہ محرم کی پہلی تاریخ سے عشرہ مجالس کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ گزشتہ کئی برسوں سے ان مجالس کو ذاکر اہلبیت سعید عمار رضوی خطاب کرتے آ رہے ہیں ۔ ایران کے قم شہر میں رہ کر درس و تدریس کی خدمات انجام دے رہے مولانا عمار رضوی خاص طور پر ماہ محرم میں میرٹھ آ کر ان مجالس کو خطاب کرتے رہے ہیں ۔


لیکن اس سال کورونا وبا کے قہر نے معمولات زندگی کے ساتھ سماجی اور مذہبی تقریبات کے سلسلے کو بھی درہم برہم کرکے رکھ دیا ہے ، لیکن ماہ محرم میں محبان اہل بیت کے گھروں اور امام بارگاہوں میں فرش عزا نہ بچھے ایسا ممکن نہیں ۔ ایسے میں حکومت کے احکامات کی پاسداری رکھتے ہوئے اور احتیاطی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے محرم کمیٹی نے آن لائن مجالس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں ۔


زیدی نگر سوسائٹی کے امام بارگاہ پنج تنی کی انتظامیہ کمیٹی کے ذمہ دران کے مطابق اس سال عشرہ مجالس کا انعقاد امام بارگاہ میں نہ کرکے عزاداروں کے گھروں میں کیا جائے گا ۔ جہاں تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے فرش عزا بچھنے کا انتظام کیا جائےگا اور آن لائن تقریر سماعت کرنے کے لیے اسمارٹ ٹی وی پر انٹرنیٹ کے یوٹیوب چینل کا استعمال کیا جائے گا ۔ مولانا انٹرنیٹ کے ذریعہ ایران سے ہی مجلس کو خطاب کریں گے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 14, 2020 06:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading