உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ماہ محرم میں عزاداری کاسلسلہ جاری، مرادآباد میں کووڈ گائیڈ لائن کے ساتھ مجالس کا کیا گیا اہتمام

    Youtube Video

    گائیڈ لائن میں کسی بھی قسم کے عوامی، مذہبی پروگرام میں ہجوم سے بچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    • Share this:
      محرم الحرام کے شروع ہوتے ہی عزاداری اور مجالس کاسلسلہ شروع ہوچکاہے۔ ظلم کے خلاف آواز بلند ہونے لگی ہے۔ یوپی کے مراد آباد میں بھی مجالس کااہتما کیاگیا جہاں کوروناگائیڈ لائن پر عمل کیاگیا۔ مجالس میں صرف پچاس عقیدت مندشریک ہوئے۔ وہیں ماسک اور سینیٹائزرکابھی اہتمام کیا گیا۔ محرم کے حوالے سے ایک گائیڈ لائن بھی جاری کی گئی ہے۔ اس گائیڈ لائن میں کسی بھی قسم کے عوامی، مذہبی پروگرام میں ہجوم سے بچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی تمام مسلمان بھائیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھتے ہوئے زیادہ بھیڑ سے بچیں۔
      وہیں میرٹھ میں بھی محرم میں کورونا گائیڈ لائنس کی پابندی کے ساتھ مجالس انعقاد کا ہوگا۔ محرم کمیٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی عشرہ مجالس کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔

      1: محرم کے دسویں دن ، یعنی عاشورہ کے دن کسی بھی قسم کے عوامی اور مذہبی پروگراموں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
      2: لوگ ماتم کے لئے باہر جاتے ہیں اس دوران کسی بھی عوامی جگہ پر اس کی اجازت نہیں ہے۔
      3: لوگوں کوماتم کے لئے اکٹھا نہیں ہونا چاہئے ، گھروں میں ماتم منائیں اور ساتھ ہی معاشرے میں ہجوم جمع نہ کریں۔
      4: مجلس کے لئے جمع نہ ہوں بلکہ یہ پروگرام آن لائن کریں۔
      5: تعزیہ نہ نکالیں۔
      6: چھبیل بنانے کے لئے ، مقامی انتظامیہ کی اجازت لیں اور ساتھ ہی کووڈ کی ہدایات پر عمل کریں۔

      محرم کا مہینہ شروع ہو چکا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اجمیر شریف حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ میں قوالیوں کا دور ختم ہو گیا ہے ۔ محرم کی مذہبی رسومات سے شروع ہوگئی ہیں۔ محرم کے موقع پر حضرت خواجہ معین الدین چشتی درگاہ میں کئی مذہبی پروگرام منعقد ہوتے ہیں۔ حالانکہ کورونا کو دیکھتے ہوئے محرم کے لئے حکومت کی جانب سے کوئی گائڈ لائنس جاری نہیں ہوئی ہیں۔ وہیں کورونا وبا کے پیش نظر اس مرتبہ بھی میں محرم کےجلوس پر پابندی عائد رہے گی لیکن محرم کمیٹی کے مطابق حکومت کی گائڈ لائنس پر عمل کرتے ہوئے مجالس کا انعقاد شروع کیا جا رہا ہے۔

      محرم کا مہینہ اسلامک کیلنڈر کا پہلا مقدس مہینہ ہے۔ملک بھر میں انیس اگست کو محرم کا اہتمام کیا جائے گا۔ساری دنیا کربلا کی تاریخ اور واقعات سے اچھی طرح واقف ہے۔ شیعہ برادری کے نزدیک ماہ محرم عقید ت اور سوگواری کا مہینہ ہے۔ واقعات کربلا، پوری دنیا کے انسانوں کو حق پر ڈٹے رہنے کا درس دیتاہے ۔ محرم حق و باطل کا درس دیتا ہے۔محرم سر کٹا کر دین اور انسانیت کو بچانے کا درس دینے والا مہینہ ہے۔جس طرح امام حسین سب کے ہیں اسی طرح غم خواری بھی سبھی کی ہے۔۔۔۔غم خواری کے اس مہینے کو تہوار نہیں کہہ سکتے۔۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: