உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مختار عباس نقوی: سفر حج پر جانے والوں کو مہیہ کرائیں گے زیادہ سہولیات

    مرکزی وزیر مختار عباس نقوی : فائل فوٹو۔

    مرکزی وزیر مختار عباس نقوی : فائل فوٹو۔

    مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے اعلان کیا ہے کہ آزادی کے بعد سے سب سے زیادہ عقید مند سفر حج پر جائیں گے۔اس مرتبہ سفر حج میں 1.75 لاکھ مسلم حج پر جائیں گے۔

    • News18.com
    • Last Updated :
    • Share this:
      مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے اعلان کیا ہے کہ آزادی کے بعد سے سب سے زیادہ عقید مند سفر حج پر جائیں گے۔اس مرتبہ سفر حج میں 1.75 لاکھ مسلم حج پر جائیں گے۔ان مسافروں میں قریب 48 فیصد خواتین ہوں گی۔خواتینکے خاص خیال کیلئے ہر طیارے  میں 13 خواتین کا دستہ بھی ساتھ رہے گا۔عازمین حج کو سفر کے دوران ہر طرح کی سہولیات مہیہ کرائی جائیں گی۔

      اس سفر پر 1،300 خواتین بغیر محرم کے حج پر جائیں گی۔اس مرتبہ کا سفر حج سبسڈی فری ہوگی۔عازمین حج کو زیادہ سہولیات مہیہ کرائی جائٰں گی۔اس سفر میں سرکاری بجٹ سے 57 کروڑ روپئے ایئر لائنس کو دئے جائیں گے۔

      حج پر جانے والے مسافروں میں احمد آباد سے 6700،اورنگ آباد سے 350،بنگلورو سے 5550،بھوپال سے 254،دہلی سے 19000،ممبئی 14200،گوا سے 500 اور سری نگر سے 850 لوگ سفر حج پر جائٰں گے۔اس مرتبہ دوبئی میں عازمین حج کی سہولیات کیلئے آن کائین او پی ڈی کی سہولت سفر حج کے دوران دیجائے گی۔مسافروں کیلئے مکہ میں بیمار ی پڑنے والے حاجیوں کیلئے 13 ڈسپینسری،دو اسپتال بھی تیار کرائے جائیں گے۔سفر حج پر جانے والے عازمین حج کا اوسطً خرچ 2040 لاکھ آئے گا۔
      First published: