உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کشمیرکے تمام مسائل کے لئے کانگریس ذمہ دار ہے: مختارعباس نقوی

    مرکزی وزیر مختار عباس نقوی : فائل فوٹو۔

    مرکزی وزیر مختار عباس نقوی : فائل فوٹو۔

    مرکزی وزیر نے کہا کہ کشمیرمسئلہ کانگریس کی دین ہے۔ کانگریس کی ووٹوں کی سیاست کی وجہ سے یہ مسئلہ الجھ کررہ گیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: مرکزی وزیر برائے اقلیتی امورمختارعباس نقوی نے کشمیر مسئلے کو لے کر کانگریس پر جوابی حملہ کیا ہے۔ نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے مختار عباس نقوی نے کہا کہ کشمیرمسئلہ کانگریس کی دین ہے۔ کانگریس کی ووٹوں کی سیاست کی وجہ سے یہ مسئلہ الجھ کررہ گیا ہے۔

      مرکزی وزیر مختارعباس نقوی نے کہا کہ دفعہ 35  اے کا معاملہ عدالت میں ہے اورعدالت اس معاملے میں فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے لیڈرجو بحث کرتے ہیں، اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔ جمہوریت میں سب کو اپنی بات رکھنے کا حق ہے۔

      نقوی نے کہا کہ حکومت کشمیرکی ترقی اورکشمیر کے تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کےلئے پابند عہد ہے تو وہیں نام بدلنے کے معاملے پر نقوی نے کہا کہ ایک ہی خاندان کے لوگوں کے نام چھائے ہوئے ہیں۔ اب اگر باقی ماندہ مقامات پر کوئی دوسرے نام رکھے جارہے ہیں تو یہ غلط نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس فکر نہ کرے، ملک میں ترقی ہورہی ہے۔

       
      First published: