ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

International Yoga Day 2020: مختار عباس نقوی نے کیا یوگ سوریہ نمسکار پر بولےجو آسن پسند نہ ہو اس کو چھوڑ دیں 

مرکزی وزیر مختار عباس نقوی (Mukhtar Abbas Naqvi) نے سوریہ نمسکار کے تنازعہ اور مخالفت کے سوال پر کہا اگر کسی کو کوئی چیز پسند نہیں ہے تو وہ اس کو چھوڑ سکتا ہے، کوئی بھی آسن جو پسند نہیں اس کو چھوڑ سکتے ہیں۔

  • Share this:
International Yoga Day 2020: مختار عباس نقوی نے کیا یوگ سوریہ نمسکار پر بولےجو آسن پسند نہ ہو اس کو چھوڑ دیں 
مرکزی وزیر مختار عباس نقوی (Mukhtar Abbas Naqvi) نے سوریہ نمسکار کے تنازعہ اور مخالفت کے سوال پر کہا اگر کسی کو کوئی چیز پسند نہیں ہے تو وہ اس کو چھوڑ سکتا ہے، کوئی بھی آسن جو پسند نہیں اس کو چھوڑ سکتے ہیں۔

چھٹے بین الاقوامی یوم یوگا (International Yoga Day 2020 ) پر ہندوستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں یوگ کیا گیا۔ مرکزی وزیر مختارعباس نقوی نے یوگ دوس کے موقع پر اقلیتی طبقہ کے ساتھ یوگا کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر کے ساتھ یوگا کرنے کے لیے مسلم،سکھ اور بودھ مذہب کے لوگ شامل ہویے۔ کورونا وائرس (Coronavirus) کی وبا کے اس ماحول  میں یوگا اور سوریہ نمسکار کو لے کر تنازعہ بھی کہیں پیچھے چھوٹتا نظر آیا۔ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی (Mukhtar Abbas Naqvi) نے سوریہ نمسکار کے تنازعہ اور مخالفت کے سوال پر کہا اگر کسی کو کوئی چیز پسند نہیں ہے تو وہ اس کو چھوڑ سکتا ہے، کوئی بھی آسن جو پسند نہیں اس کو چھوڑ سکتے ہیں۔

اس سے قبل مختار عباس نقوی  (Mukhtar Abbas Naqvi) نے کہا کہ یوگا ہندوستان کی عظیم وراثت اور پوری دنیا کے لئے تحفہ ہے اور  کورونا وائرس (Coronavirus)  کے اس دور میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے (immunity booster) کیلئے فائدہ مند ہے۔ یوگا جسم اور دماغ کی صحت کے لئے ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے اقلیتی طبقوں کے ساتھ اپنی رہائش گاہ پر یوگا کیا۔ مختار عباس نقوی کے ساتھ  اسلامی اسکالر شمعون قاسمی کے علاوہ عاطف رشید، درگاہ اجمیر شریف سے امین پٹھان سکھ، عیسائی اور بودھ مذہب کے لوگ شامل ہوئے۔


غور طلب ہے  کہ ستمبر 2014 میں میں وزیر اعظم نریندر مودی نے یوگا اپنانے کی حوصلہ افزائی کی تھی  اور ہندوستان میں یوم یوگا منایا گیا تھا بین الاقوامی سطح پر اقوام متحدہ نے یوگا کو اپناتے ہوئے 21 جون کو یوم یوگا قرار دیا۔ سال2015 میں بین الاقوامی سطح پر پہلی بار یوم یوگا کا انعقاد ہوا تھا۔ اور آج سال 2020 میں چھٹا عالمی یوم یوگا منایا گیا ہے۔

First published: Jun 21, 2020 02:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading