உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نقوی تین طلاق سے متاثرہ خواتین کو افطار پارٹی دیں گے

    اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی: فائل فوٹو۔

    اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی: فائل فوٹو۔

    اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے مسلم خواتین کے اعزاز میں کل شام اپنی رہائش گاہ پر افطار پارٹی کا انعقاد کیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی:  اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے مسلم خواتین کے اعزاز میں کل شام اپنی رہائش گاہ پر افطار پارٹی کا انعقاد کیا ہے۔ اس افطار پارٹی میں خصوصی طور پر تین طلاق سے متاثرہ خواتین شرکت کریں گی۔ ان خواتین کے خاندان کے افراد بھی اس تقریب میں شامل ہوں گے۔ خواتین کا ’وقار کے ساتھ بااختیار بنانے‘ کی مودی حکومت کی اسکیم کے مدنظر  نقوی کے اس انعقاد کو اہم سمجھا جارہا ہے۔ وہ پہلی مرتبہ اس طرح کی افطارپارٹی کا انعقاد کررہے ہیں۔


      خیال رہے کہ مودی حکومت نے خواتین کوایک نشست میں تین طلاق سے آزادی دلانے کے لئے پارلیمنٹ میں بل پیش کیا ہے جسے لوک سبھا منظور کرچکی ہے اور راجیہ سبھا میں ابھی زیر التوا ہے۔ مودی حکومت نے محرم کے بغیر چالیس سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو حج پر جانے کی اجازت بھی دی ہے۔

       
      First published: