ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مختار انصاری نے یوپی کی جیل آنے کی مخالفت کی ، سپریم کورٹ میں کہا : حامد انصاری بھی میرے کنبہ سے ، نرمی برتیں

مختار انصاری نے اپنے دفاع میں اپنے کنبہ کے بارے بتاتے ہوئے سپریم کورٹ سے نرمی برتنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے کنبہ نے ملک کی خدمت کی ہے ۔ ان کے ہی کنبہ سے حامد انصاری ہیں ، جو ملک کے نائب صدر رہ چکے ہیں ۔ ان کے کنبہ سے ہی دو لوگ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس رہ چکے ہیں اور ان کے والد مجاہد آزادی تھے ۔

  • Share this:
مختار انصاری نے یوپی کی جیل آنے کی مخالفت کی ، سپریم کورٹ میں کہا : حامد انصاری بھی میرے کنبہ سے ، نرمی برتیں
مختار انصاری نے یوپی کی جیل آنے کی مخالفت کی ، سپریم کورٹ میں کہا : حامد انصاری بھی میرے کنبہ سے ، نرمی برتیں ۔ فائل فوٹو ۔

اترپردیش کے باہوبلی لیڈر مختار انصاری فی الحال پنجاب کے روپر جیل میں بند ہیں ، لیکن یوپی سرکار اس سے ناراض ہے ۔ یوپی سرکار نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ مختار انصاری کو پنجاب میں ایک قتل میں ملزم بناکر وہاں کی جیل میں بند کیا جانا سازش ہے ۔ پنجاب سرکار دراصل مختار انصاری کو بچانے کی کوشش کررہی ہے ۔


ادھر مختار انصاری نے اپنے دفاع میں اپنے کنبہ کے بارے بتاتے ہوئے سپریم کورٹ سے نرمی برتنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے کنبہ نے ملک کی خدمت کی ہے ۔ ان کے ہی کنبہ سے حامد انصاری ہیں ، جو ملک کے نائب صدر رہ چکے ہیں ۔ ان کے کنبہ سے ہی دو لوگ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس رہ چکے ہیں اور ان کے والد مجاہد آزادی تھے ۔


یوپی سرکار نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرکے کہا ہے کہ مختار انصاری اترپردیش میں مقدموں میں شامل نہیں ہونا چاہتا ہے ، عدالت میں پیش ہونا نہیں چاہتا ہے، اس لئے وہ پنجاب کی جیل میں بند ہوگیا ہے ۔ پنجاب سرکار اس میں مختار انصاری کی مدد کررہی ہے ۔


یوپی میں درجنوں مقدمات میں مختار انصاری ملزم ہیں ۔ لیکن یوپی سرکار کا کہناہے کہ وہ ان مقدمات میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بھی پیش نہیں ہورہے ہیں ۔ انہیں دس معاملات میں پیش ہونا تھا ، لیکن ایک میں بھی پیش نہیں ہوئے ۔ مختار انصاری کو پنجاب پولیس دہلی کی عدالت میں پیش کرنے کیلئے لائی ، لیکن اترپردیش نہیں لے جارہی ہے ، اسلئے مختار انصاری کو پنجاب سے یوپی کی جیل میں منتقل کیا جائے ۔

وہیں دوسری طرف پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ بیماری اور تکنیکی خرابی کی وجہ سے مختار انصاری ویڈیو کانفرنس میں نہیں آپائے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 09, 2021 07:41 AM IST