ہوم » نیوز » No Category

اتحاد سے الگ ہوتے ہی بدلے ملائم کے سر ، کہا : بی جے پی کے ساتھ حکومت چلانے والے نتیش سیکولر کس طرح؟

اعظم گڑھ : جنتا پریوار سے الگ ہوتے ہی سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یاود کے سر یکسر بدل گئے ہیں ۔ ملائم نے نتیش کمار اور بی جے پی دونوں پر نشانہ لگایا ہے۔

  • News18
  • Last Updated: Sep 08, 2015 04:53 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اتحاد سے الگ ہوتے ہی بدلے ملائم کے سر ، کہا : بی جے پی کے ساتھ حکومت چلانے والے نتیش سیکولر کس طرح؟
اعظم گڑھ : جنتا پریوار سے الگ ہوتے ہی سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یاود کے سر یکسر بدل گئے ہیں ۔ ملائم نے نتیش کمار اور بی جے پی دونوں پر نشانہ لگایا ہے۔

اعظم گڑھ : جنتا پریوار سے الگ ہوتے ہی سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یاود کے سر یکسر بدل گئے ہیں ۔ ملائم نے نتیش کمار اور بی جے پی دونوں پر نشانہ لگایا ہے۔


ایک پریس کانفرنس میں پارٹی سربراہ ملائم سنگھ نے نتیش پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ جس نے بی جے پی کے ساتھ اتنے دنوں تک بہار میں حکومت چلائی ہو وہ سیکولر کیسے ہو سکتا ہے۔ نیتا جی نے کہا کہ بہار میں ایس پی اپنے دم پر الیکشن لڑے گی۔


انہوں نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ۔ انہوں نے مرکز پر الزام لگایا کہ مودی حکومت نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ۔ ملائم نے کہا کہ مرکزی حکومت اس معاملے میں ناکام ثابت ہوئی۔


ملائم نے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ حکومت چلانے والے نتیش سیکولر کس طرح؟ ملائم نے ایک بار پھر لوک سبھا انتخابات میں ملی کراری شکست کا درد اجاگر کرتے ہوئے اکھلیش حکومت اور ان کے وزراء کو سدھرنے کی ہدایت دی۔


اس سے پہلے نتیش نے کہا تھا کہ ملائم سنگھ کا جنتا پریوار سے الگ ہونا ایک بڑی بھول ہے۔ سماج وادی پارٹی کے اس فیصلے سے فرقہ وارانہ پارٹیوں کو فائدہ ہوگا۔

First published: Sep 08, 2015 04:51 PM IST