ہوم » نیوز » No Category

بہار میں عظیم اتحاد سے علاحدہ ہونے کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کا تھا:ملائم

اعظم گڑھ: سماج وادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو نے آج کہا ہے کہ بہار اسمبلی چناؤ میں قومی جنتا دل، جنتا دل (یو) اور کانگریس کے اتحاد سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا تھا۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 19, 2015 09:23 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بہار میں عظیم اتحاد سے علاحدہ ہونے کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کا تھا:ملائم
اعظم گڑھ: سماج وادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو نے آج کہا ہے کہ بہار اسمبلی چناؤ میں قومی جنتا دل، جنتا دل (یو) اور کانگریس کے اتحاد سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا تھا۔

اعظم گڑھ: سماج وادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو نے آج کہا ہے کہ بہار اسمبلی چناؤ میں قومی جنتا دل، جنتا دل (یو) اور کانگریس کے اتحاد سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا تھا۔


سماج وادی پارٹی صدر نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کے فیصلہ کو سبھی نے مانا۔ مسٹر یادو آج شہر میں منعقد سماج وادی پارٹی کے مفکر اور پارٹی کے بانی رکن سابق ممبر پارلیمنٹ آنجہانی ایش دت یادو کی برسی کے پروگرام میں حصہ لینے آئے تھے، ان کے ساتھ سماج وادی پارٹی مہاراشٹر کے صدر ابوعاصم اعظمی بھی تھے، ان دونوں نے یش دت یادو کو عظیم سماج وادی لیڈر بتایا اور ان کے راستہ پر چلنے کا عہد کیا۔


اپنے آبائی ضلع کے لئے ایس پی کے مہاراشٹر کے صدر ابوعاصم اعظمی نے سب سے پہلے اترپردیش کے وزیراعلی کے کاموں کی ستائش کی اور ریاستی سرکار کی کامیابیوں کا ذکر کیا۔ مسٹر اعظمی نے 19 ستمبر بٹلہ ہاؤس کی برسی پر ہوئے واقعہ کے لئے کانگریس کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ کانگریس نے محض ووٹ کی سیاست کی ہے اور بٹلہ ہاؤس کانڈ اسی کی حکومت میں ہوا اور اس میں انصاف نہیں ملا تو اس کے لئے کانگریس ذمہ دار ہے۔


مسٹر اعظمی نے یعقوب میمن کی پھانسی کی سزا پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہاں سزا مین دوہرے معیار اپنائے جاتے ہیں۔ میمن کو 20 سال جیل کی سزا کاٹنے کے بعد پھانسی نہیں ہونی چاہئے تھی۔

First published: Sep 19, 2015 09:23 PM IST