ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

امر سنگھ ہمارے دل میں تھے، ہیں اور رہیں گے: ملائم سنگھ

اٹاوہ۔ سماج وادی پارٹی سے نکالے گئے سینئر لیڈر امر سنگھ کی بابت سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو اب بھی کافی نرم گوشہ رکھتے ہیں اورانہوں نے اس کا عوامی طور پراظہار کرتے ہوئے کہہ ڈالا کہ امر سنگھ ان کے دل میں تھے، ہیں اور رہیں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 29, 2016 08:28 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
امر سنگھ ہمارے دل میں تھے، ہیں اور رہیں گے: ملائم سنگھ
اٹاوہ۔ سماج وادی پارٹی سے نکالے گئے سینئر لیڈر امر سنگھ کی بابت سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو اب بھی کافی نرم گوشہ رکھتے ہیں اورانہوں نے اس کا عوامی طور پراظہار کرتے ہوئے کہہ ڈالا کہ امر سنگھ ان کے دل میں تھے، ہیں اور رہیں گے۔

اٹاوہ۔ سماج وادی پارٹی سے نکالے گئے سینئر لیڈر امر سنگھ کی بابت سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو اب بھی کافی نرم گوشہ رکھتے ہیں اورانہوں نے اس کا عوامی طور پراظہار کرتے ہوئے کہہ ڈالا کہ امر سنگھ ان کے دل میں تھے، ہیں اور رہیں گے۔ مسٹر یادو نے امر سنگھ کے پارٹی میں شامل ہونے کے معاملے پرواضح طور سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ امر سنگھ ان کے دل تھے اور رہیں گے ۔ بیشک وہ اب پارٹی میں نہیں ہیں لیکن ان کے دلی تعلقات ہمیشہ ان کے ساتھ قائم رہیں گے۔


مسٹر یادو نے عوام سے ملاقات کرنے کے بعد صحافیوں سے کہا کہ امر سنگھ سے ان کے خاندانی تعلقات ہیں، جو ہمیشہ رہیں گے۔ ملائم سنگھ یادو کے آبائی گاؤں سیفئی میں حال ہی میں منعقد کی گئی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر امر سنگھ انہیں کیک کھلانے کے لئے جیہ پردا کے ساتھ آئے تھے۔

First published: Jan 29, 2016 08:28 AM IST