Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » No Category

    سالگرہ پر شکایات کے پٹارے سے ملائم ہوگئے ناراض ، کہا : مجھے ہی چپراسی بناؤگے کیا ؟

    لکھنو : ایس پی سپریمو ملائم سنگھ یادو کی آج 76 ویں سالگرہ ہے۔ اس خاص موقع پر ملائم سنگھ یادو لوگوں کے درمیان آئے اور انہیں شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ان کا احترام کر رہے ہیں تو انہیں بھی لوگوں کا احترام کرنا ہوگا۔

    • News18
    • Last Updated: Nov 22, 2015 12:56 PM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    سالگرہ پر شکایات کے پٹارے سے ملائم ہوگئے ناراض ، کہا : مجھے ہی چپراسی بناؤگے کیا ؟
    لکھنو : ایس پی سپریمو ملائم سنگھ یادو کی آج 76 ویں سالگرہ ہے۔ اس خاص موقع پر ملائم سنگھ یادو لوگوں کے درمیان آئے اور انہیں شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ان کا احترام کر رہے ہیں تو انہیں بھی لوگوں کا احترام کرنا ہوگا۔

    لکھنو : ایس پی سپریمو ملائم سنگھ یادو کی آج 76 ویں سالگرہ ہے۔ اس خاص موقع پر ملائم سنگھ یادو لوگوں کے درمیان آئے اور انہیں شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ان کا احترام کر رہے ہیں تو انہیں بھی لوگوں کا احترام کرنا ہوگا۔


    لیکن اس دوران کچھ ایسا ہوا کہ ملائم ناراض ہو گئے۔ دراصل اس موقع پر ملائم کو اپنی شکایتیںکرنے والوں کی بھی خاصی بھیڑ تھی۔ جب ملائم لوگوں کی باتیں سن رہے تھے تبھی کچھ لوگ ملائم کے ہاتھ میں عرضی دینے کی کوشش کرنے لگے۔ اس پر ملائم جھنجھلا گئے اور ایک شخص سے کہا کہ کیا مجھے ہی چپراسی بناؤ گے۔


    قابل ذکر ہے کہ ملائم سنگھ یادو کے برتھ ڈے پروگرام پر 2 لوگوں نے مختلف وجوہات سے خوب سرخیاں بٹوریں۔ ایک تھے اعظم خان اور دوسرے تھے امر سنگھ۔ ۔ حالانکہ اب امر سنگھ ایس پی میں نہیں ہیں لیکن ایسا تو نہیں ہو سکتا کہ ملائم سنگھ کی سالگرہ ہو اور امر سنگھ نہ پہنچیں۔ نیتا جی کو برتھ ڈے کی مبارکباد دینے وہ سیفئی پہنچے اور ان کے ساتھ منچ اشتراک کیا۔ یہی نہیں امر سنگھ کو ملائم نے کیک بھی کھلایا۔ ساتھ ہی امر سنگھ نے کہا کہ وہ ملائم کی پارٹی میں ہوں یا نہ ہوں ان کے دل میں ضرور ہیں۔


    ادھر دوسری طرف یوپی کے کابینہ وزیر اور امر سنگھ سے 36 کا آنکڑا رکھنے والے اعظم خاں کے پروگرام میں تاخیر سے پہنچنے کو لے کروہ شہ سرخیوں میں رہے۔اعظم خاں دیر رات یہاں پہنچے۔ یہ اعظم ہی ہیں جنہوں نے گزشتہ سال نیتا جی کے برتھ ڈے پر رام پور میں بڑا پروگرام کروایا تھا لیکن اس بار ان کے پروگرام کے آغاز میں نہ آنے کو لے کر تمام طرح کی قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں۔

    First published: Nov 22, 2015 12:56 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading