ہوم » نیوز » No Category

ملائم سنگھ نے لیڈروں کو پھر لگائی پھٹکار ، سدھر جاؤ ورنہ فہرست میں ڈال دیں گے

لکھنؤ : سماج وادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو نے ایک مرتبہ پھر پارٹی لیڈروں کو جم کر پھٹکار لگائی ہے ۔ ملائم سنگھ اتنے ناراضہو گئے کہ کارروائی تک کی دھمکی دے دی۔

  • News18
  • Last Updated: Jan 28, 2016 12:27 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ملائم سنگھ نے لیڈروں کو پھر لگائی پھٹکار ، سدھر جاؤ ورنہ فہرست میں ڈال دیں گے
لکھنؤ : سماج وادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو نے ایک مرتبہ پھر پارٹی لیڈروں کو جم کر پھٹکار لگائی ہے ۔ ملائم سنگھ اتنے ناراضہو گئے کہ کارروائی تک کی دھمکی دے دی۔

لکھنؤ : سماج وادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو نے ایک مرتبہ پھر پارٹی لیڈروں کو جم کر پھٹکار لگائی ہے ۔ ملائم سنگھ اتنے ناراضہو گئے کہ کارروائی تک کی دھمکی دے دی۔


قابل ذکر ہے کہ بدھ کو ایس پی کے نوجوان لیڈروں اور کارکنوں کے میٹنگ ہورہی تھی۔ میٹنگ کے دوران سماج وادی پارٹی کے نوجوان لیڈروں نے نعرے لگانے شروع کر دئے، جس پر ملائم سنگھ چراغ پا ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہمارے سامنے ڈسپلن سے رہیں ، نہیں تو فہرست 'میں ڈال دیا جائے گا۔


بتایا جاتا ہے کہ ملائم سنگھ جب بول رہے تھے ، تو کچھ کارکنان جوش میں آکر زندہ باد کے نعرے لگانے لگے۔ یہ بات ملائم سنگھ کو بالکل پسند نہیں آئی۔ انہوں نے سخت لہجہ میں کہا کہ جو نہیں سننا چاہتے ہیں وہ باہر چلے جائیں اور جو نعرے لگائیں گے ، انہیں باہر نکلوا دیا جائے گا۔


اس موقع پر ملائم سنگھ یادو نے ان لیڈروں کا بھی ذکر کیا ، جنہیں ڈسپلن شکنی کے الزام میں پارٹی سے نکالا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ظالم نہیں ہیں، کچھ لیڈر ڈسپلن کی حدیں پار کر دیتے ہیں ، تو مجبوری میں کارروائی کرنی پڑتی ہے۔

First published: Jan 28, 2016 12:27 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading