உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سماج وادی پارٹی کی سلور جبلی تقریب آج ، لکھنؤ میں نظر آئے گی کنبہ کی طاقت

    file photo

    file photo

    اتر پردیش کی کمان سنبھال رہی سماج وادی پارٹی (ایس پی) آج 25 سال کی ہو گئی ہے ۔ آج لکھنؤ میں پارٹی کی سلور جبلی تقریب ہونے جا رہی ہے

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      لکھنو : اتر پردیش کی کمان سنبھال رہی سماج وادی پارٹی (ایس پی) آج 25 سال کی ہو گئی ہے ۔ آج لکھنؤ میں پارٹی کی سلور جبلی تقریب ہونے جا رہی ہے ، جس کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں ۔ اس بڑے موقع پر پارٹی اندرونی اختلاف کو درکنار کر کے انتخابات سے عین قبل اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا چاہتی ہے ۔ ایسے میں سب کی نگاہیں اس تقریب پر مرکوز ہیں ۔

      سیاسی سڑک پر دوڑ رہی سماج وادی پارٹی کی سائیکل نے 25 سال پورے کر لئے ہیں ۔ پارٹی نے اپنے یوم تاسیس کی سلور جبلی تقریب کے لئے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی ہیں ۔ لکھنؤ کے گنیشور مشرا پارک میں ہونے والی تقریب کیلئے کوئی کسر باقی نہ رہ جائے ، اس کے لئے خود پارٹی کے ریاستی صدر شیو پال سنگھ گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں ۔ پارٹی کے اندر جاری گھمسان ​​کے درمیان منعقد ہونے والی یہ تقریب اس لئے بھی اہم ہے کیونکہ انتخابی دوڑ میں پارٹی کے لئے یہ اپنی طاقت دکھانے کا ایک بڑا موقع ہے ۔ اس تقریب میں بی جے پی مخالف تمام جماعتوں کے بڑے لیڈروں کو دعوت دی گئی ہے ۔

      ریاستی صدر شیو پال یادو کے مطابق ہماری تیاریاں پوری ہو گئی ہیں ۔ نیتا جی سے لے کر ہندوسان کے سابق وزیر اعظم دیوے گوڈا، شرد یادو، لالو یادو اور اجیت سنگھ آ رہے ہیں ۔ جب بڑے لیڈران آ رہے ہیں ، تو ہمارا پروگرام بھی شاندار ہوگا ۔

      اس میگا شو کو ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے اتحاد کی کوششوں سے بھی جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے ۔ تاہم اگرچہ چھٹھ کی وجہ سے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اس تقریب میں شامل نہیں ہوں گے ، انہوں نے اپنی پارٹی کی جانب سے شرد یادو کو نمائندے کے طور پر بھیجا ہے۔
      First published: