ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سمندر میں نظر آئی مشتبہ کشتی ، نیوی ، کوسٹ گارڈ اور ممبئی پولیس نے جھونکی طاقت

ممبئی میں سمندر میں ایک مشتبہ کشتی نظر آئی ہے۔ یہ کشتی سبز رنگ کی بتائی جا رہا ہے، جوکہ ممبئی کی طرف طرف بڑھ رہ ہی ہے۔

  • IBN7
  • Last Updated: Sep 30, 2016 03:48 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سمندر میں نظر آئی مشتبہ کشتی ، نیوی ، کوسٹ گارڈ اور ممبئی پولیس نے جھونکی طاقت
ممبئی میں سمندر میں ایک مشتبہ کشتی نظر آئی ہے۔ یہ کشتی سبز رنگ کی بتائی جا رہا ہے، جوکہ ممبئی کی طرف طرف بڑھ رہ ہی ہے۔

ممبئی : ممبئی میں سمندر میں ایک مشتبہ کشتی نظر آئی ہے۔ یہ کشتی سبز رنگ کی بتائی جا رہا ہے، جوکہ ممبئی کی طرف طرف بڑھ رہ ہی ہے۔ بوٹ میں دس افراد سوار بتائے جا رہے ہیں۔ اس کشتی کو ماہی گیروں کی ایک کشتی نے دیکھا۔ سرجیکل اسٹرائيك کے بعد ممبئی کے سمندری سرحد کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ممبئی پولیس 24 گھنٹے گشت کر رہی ہے۔

كوسٹ گارڈ کے مطابق کشتی میں بوٹ میں سوار لوگ موبائل نیٹ ورک میں تھے اور شاید ان کے پاس سیٹلائٹ فون بھی تھا، جس کی وجہ سے ماہی گیروں کو ان پر شک ہوا۔ نیوی، کوسٹ گارڈ اور ممبئی پولیس مشتبہ کشتی کی تلاش میں مصروف ہو گئی ہے ، سمندر کے کنارے سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سمندر میں تقریبا ڈیڑھ نوٹیکل میل کے فاصلے پر ایک مشتبہ کشتی 12 بج کر 30 منٹ پر نظر آئی۔ اس کشتی میں دس افراد سوار تھے۔ کشتی میں سوار ان لوگوں نے ایک دوسری کشتی سے ممبئی کا راستہ پوچھا۔ ملبوسات اور سرگرمیوں کی بنیاد پر ماہی گیروں کو شک ہوا اور انہوں كوسٹ گارڈ کو اس کی اطلاع دی۔

First published: Sep 30, 2016 03:48 PM IST