اپنا ضلع منتخب کریں۔

    منوررانا باحیات ہیں، اسپتال سے جاری کیا ویڈیو، سوشل میڈیا پرگردش کررہی انتقال کی خبرمحض افواہ

    منور رانا: فائل فوٹو

    منور رانا: فائل فوٹو

    عالمی شہرت یافتہ شاعرنےخود ایک ویڈیوجاری کرکے صحتیاب ہونے کی بات کہتے ہوئے عوام کا شکریہ ادا کیا اوردعائیں پیش کیں۔

    • Share this:



      عالمی شہرت یافتہ شاعرمنوررانا سے متعلق سوشل میڈیا پرپھیلی خبرافواہ ثابت ہوئی ہے۔ منوررانا کے باحیات ہونے کی خبرملتے ہی ان کے مداحوں، شعرا اورعلمی وادبی حلقوں میں جہاں ایک طرف خوشی دیکھنے کوملی، وہیں دوسری طرف سوشل میڈیا پراس طرح کی جھوٹی اورغیرتصدیق شدہ خبروں کو آگے بڑھانے اورشیئرکرنے پرافسوس کا اظہارکیا جا رہا ہے۔ منوررانا نے خود ایک ویڈیوجاری کرکے ابھی باحیات ہونے کی بات کہی۔

      دراصل معروف شاعرمنوررانا کوپیرمیں تکلیف کے سبب کل شام لکھنوکے پی جی آئی میں داخل کیا گیا تھا۔ دیررات سے ہی سوشل میڈیا پریہ خبرگردش کرنے لگی کہ منوررانا کا انتقال ہوگیا۔ اوراس کے بعد لوگ سوشل میڈیا پراس خبرکوخوب شیئرکرنے لگے اوردعاوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ تاہم تصدیق کے بعد یہ مکمل طورپرجھوٹ پرمبنی خبرثابت ہوئی۔

      منوررانا کے دوستوں میں شماراورشاعروصحافی تحسین منورنے تصدیق کے بعد اس خبر کی تردید کی۔ انہوں نے اپنے فیس بک پیج پرلکھا "منوررانا کی عمراورلمبی ہو۔ آج کے کمیونیکیشن کے دورمیں کسی کی موت کی خبربغیرتصدیق کئے آگے بڑھانے والوں پرافسوس کے علاوہ کیا کیا جاسکتا ہے؟"۔


      اب مجھے اپنی پذیرائی سے ڈر لگتا ہے

      کہ اتنی شہرت ہوتورسوائی سے ڈرلگتا ہے



      منوررانا نے اسپتال سے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو کا آغازمذکورہ شعرسے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیمارہونے کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اس کوکہانی بنادی جاتی ہے۔ بہرحال یہ بھی محبت کرنے والے ہیں، جوپریشان ہوجاتے ہیں۔ میں سب لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اوردعائیں دیتا ہوں۔


      First published: