ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شرمناک: ریپ کے بعد کیا گیا تھا قتل، 11 سال کی بچی کی اس حالت میں ملی لاش کہ جان کر کانپ اٹھیں گے آپ

بچی کے پرائویٹ پارٹ میں جس طرح کی انجری ملی ہے۔ وہ نربیا معاملے کی اور اشارہ کرتی ہے۔ ڈاکٹر سنجے کے مطابق بچی کے ساتھ بہت برا سلوک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ریپ کے بعد بچی کا قتل کرنے کا اندیشہ بھی ہے، جسم پر کافی چوٹوں کے نشان ملے ہیں۔

  • Share this:
شرمناک: ریپ کے بعد کیا گیا تھا قتل، 11 سال کی بچی کی اس حالت میں ملی لاش کہ جان کر کانپ اٹھیں گے آپ
علامتی تصویر

بدھ کو جھجر کے ایک بھٹے پر جھاڑیوں میں ملی 11 سال کی بچی کی لاش کی چونکانے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ آئی ہے۔ ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ بچی سے ریپ تو ہوا ہی یے اور ساتھ ہی اجتماعی عصمت دری کی بات کو بھی ناکارہ نہیں جا سکتا۔ حالانکہ پوری سچائی سے پردہ اٹھنے میں ابھی اور وقت لگے گا۔ بچی کے وسرہ کو جانچ کیلئے مدھوبن بھیجا گیا ہے جہاں سے رپورٹ آنے کے بعد سب کچھ صاف ہو پائےگا۔


بتادیں کہ 27 دسمبر کو یوپی کے بریلی ضلع کی یہ لڑکی پراسرارحالت میں غائب ہو گئی تھی اہل خانہ نے اس کی شکایت پولیس میں درج کرادی تھی اور کیونکہ اسی دن سے لڑکی کا رشتے میں چاچا لگنے والا ایک شخص بھی غائب تھا۔ اس کئے اہل خانہ نے اس شخص پر الزام لگائے۔


بتادیں کہ 2 جنوری کی  صبح بھٹے کے پاس جھاڑیوں میں نابالغہ کی لاش پائی گئی تھی۔ لاش کی حالت بہت زیادہ خراب تھی۔ جانوروں کے ذریعے لاش کو کئی جگہ سے کھایا جا چکا تھا اور اس کی ایک آنکھ پھوڑ دی گئی تھی۔ لاش کا پنچنامہ ڈاکٹروں کے پینل کے ذریعے کیا گیا تھا۔


جمعرات کو لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آئی تو معاملہ سوچ سے بھی آگے کا نکلا۔ اسپتال کے ایس ایم او ڈاکٹر سنجے سچ  دیو نے بتایا کہ اس طرح کے معاملے پوسٹ مارٹم کے ایکسپرٹڈ ڈاکٹر سنیل نروال سے یہ پوسٹ مارٹم کرایا گیا اور اب صاف کہا جا سکتا ہے کہ بچی کا ریپ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا بچی کے پرائویٹ پارٹ میں جس طرح کی انجری ملی ہے۔ وہ نربھیا سانحہ کی اور اشارہ کرتی ہے۔ ڈاکٹر سنجے کے مطابق بچی کے ساتھ بہت برا سلوک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ریپ کے بعد بچی کا قتل کرنے کا اندیشہ بھی ہے، جسم پر کافی چوٹوں کے نشان ملے ہیں۔
First published: Jan 04, 2019 02:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading