உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مولانا کلب صادق کی حالت میں بہتری، اقلیتی وزیرنقوی نے میدانتا اسپتال جا کرکی عیادت

    مرکزی وزیر مختارعباس نقوی مولانا کلب صادق کی عیادت کرتے ہوئے۔

    مرکزی وزیر مختارعباس نقوی مولانا کلب صادق کی عیادت کرتے ہوئے۔

    نئی دہلی: مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے معروف عالم دین اور شیعہ رہنمامولانا کلب صادق سے میدانتا اسپتال میں ملاقات کرکے عیادت کی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی: مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے معروف عالم دین اور شیعہ رہنمامولانا کلب صادق سے میدانتا اسپتال میں ملاقات کرکے ان کی عیادت کی ۔اطلاعات کے مطابق مولانا کی طبیعت میں بہتری آئی ہے اور پہلے کے مقابلے اب کافی بہتر ہیں۔ مختار عباس نقوی نے گڑگائوں کے میدانتا اسپتال پہنچ کر مولانا کا احوال دریافت کیا اور عیادت کی۔مولانا کلب صادق عالمی شہرت یافتہ عالم دین ہیں اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر بھی ہیں۔
      اس سے قبل جمعرات کو مولانا کلب صادق سے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ملاقات کی تھی ۔ در اصل آنت میں بیماری کی وجہ سے مولانا کلب صادق کو میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ابھی بھی ان کا علاج چل رہا ہے۔ حالانکہ اب پہلے کے مقابلے ان کی صحت کافی بہتر ہے۔
      لکھنو میں منگل کو شیعہ مذہبی رہنما کی طبیعت اچانک زیادہ خراب ہوگئی تھی، جس کے بعد آنا فانا انہیں ایئر ایمبولینس سے میدانتا اسپتال گڑگاوں لایا گیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ گزشتہ کچھ دنوں سے کئی امراض میں مبتلا ہیں ۔ تاہم فی الحال اہل خانہ نے اس بات کا انکشاف نہیں کیا ہے کہ ان کو کونسا مرض لاحق ہے۔
      First published: