ہوم » نیوز » امراوتی

مسلمانوں کو خوف زدہ اور ہراساں کیا جا رہا ہے: مسلم دانشور

وکیل ودانشور ظفریاب جیلانی نے کہا کہ پچھلے چار برس میں ملک کا منظر نامہ جس تیزی سے تبدیل ہوا ہے، لوگوں کو اس کا قیاس ووہم وگمان بھی نہیں تھا۔

  • ETV
  • Last Updated: Jan 27, 2018 08:10 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مسلمانوں کو خوف زدہ اور ہراساں کیا جا رہا ہے: مسلم دانشور
ظفریاب جیلانی ۔ وکیل ودانشور

 لکھنؤ۔ مسلم طبقے کے دانشوروں، علماء اور سماجی کارکنوں کا ماننا ہے کہ فرقہ پرست تنظیموں اور جماعتوں کی جانب سے مسلمانوں کو خوف زدہ اور ہراساں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور یہ عمل ایک منصوبہ بند سازش کے تحت کیا جا رہا ہے۔ اس کا واحد حل یہ ہے کہ مسلم طبقے کے لوگ مشتعل ہونے کے بجائے آئین و دستور کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے اپنے مقصد پر نظر رکھیں۔


وکیل ودانشور  ظفریاب جیلانی نے کہا کہ پچھلے چار برس میں ملک کا منظر نامہ جس تیزی سے تبدیل ہوا ہے، لوگوں کو اس کا قیاس ووہم وگمان بھی نہیں تھا۔ خط افلاس سے نیچے زندگی بسرکرنے اورحاشیے پر پڑے لوگ ذلت کےغارمیں پہنچ چکے ہیں۔ خاص طور پر ہندوستان کی اقلیت کےلئے جو مسائل پیدا کردیئے گئے ہیں،  وہ سبق آموز بھی ہیں اور حیرت انگیز بھی۔ اہم پہلو یہ ہے کہ اقلیت مخالف ان سازشوں میں وسیم رضوی جیسے وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کا تعلق اقلیت سے ہی ہے۔ لوگ اپنے مفاد اور ذاتی مقصد کے لئے صرف مسلک کو ہی نہیں بلکہ پوری قوم وملت کو بدنام کر رہے ہیں۔


مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ مسلمانوں  کے لئے یہ لمحہء فکریہ بھی ہے اورخود احتسابی کا وقت بھی۔ لیکن حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ ان اقدامات پرغور کرے جن کے نتیجے میں اقلیتوں میں عدم تحفظ کا احساس بھی پنپ رہا ہے اور آئین و دستور پر بھی سوالیہ نشان لگ رہے ہیں۔


First published: Jan 27, 2018 08:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading