ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

طلاق ثلاثہ مخالف بل آرآرایس اورمودی حکومت کا عوام کوگمراہ کرنے کا سیاسی حربہ: صدرمجلس مشاورت  

نوید حامد نے کہا ہے کہ حکومت کی یہ سیاسی چال ہے، جس میں مسلم خواتین کی منوسی ہمدردی پنہا ہے، لیکن اصل مقصد گزشتہ ساڑھے چارسالہ ناکامیوں پرپردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
طلاق ثلاثہ مخالف بل آرآرایس اورمودی حکومت کا عوام کوگمراہ کرنے کا سیاسی حربہ: صدرمجلس مشاورت  
مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد: فائل فوٹو

نئی دہلی: آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدرنوید حامد نے آرآرایس کے اشارے پرمودی حکومت کے ذریعہ طلاق ثلاثہ بل لوک سبھا میں پیش کئے جانے کی سخت مذمت کی ہے اور اس کو مودی سرکارکے سیاسی حربہ سے تعبیرکرتے ہوئے بی جے پی کی حالیہ ریاستی انتخابات میں ہوئی شکست سے ابھرنے کا خراب عمل قراردیا ہے۔

صدرمشاورت نوید حامد نے کہا ہے کہ حکومت کی یہ سیاسی چال ہے، جس میں مسلم خواتین کی منوسی ہمدردی پنہا ہے، لیکن اصل مقصد گزشتہ ساڑھے چارسالہ ناکامیوں پرپردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت جو اقتصادیات سے لیکرسماجی انصاف اور خارجہ پالیسی میں ناکامیابیوں کے بوجھ تلے دبی جا رہی ہے وہ ملک کے باشندوں کا دھیان اصل مدعوں سے ہٹاکراپنی سیاسی اورانتظامی ناکامیوں سے بچنے کیلئے فرقہ وارانہ ذہنیت کےتحت طلاق ثلاثہ مخالف بل کے کوچ سے کرنا چاہتی ہے جسمیں وہ کامیاب نہیں ہوگی۔

مجلس مشاورت کے صدرنے کہا کہ حکومت کے یہ ایجنڈے میں سرفہرست شامل ہے کہ وہ مسلم عوام کواشتعال دلاکرسیاسی مقاصد کےلئے ملک کی فضا کو مکدر کرے۔ انہوں نے حکومت کویاد دلایا کہ اگروہ واقعی مسلم خواتین کی ہمدرد ہے، توسکھ مخالف فسادات میں ملوث سجن کمارکیس میں کورٹ کے تبصرہ پرتوجہ دینے کی ہمت دکھائے اورگجرات و مظفرنگر فسادات میں متاثرہ مسلم خواتین کو انصاف دلانے میں دلچسپی دکھا ئے اوران کی بازآبادکاری اورقانونی ومالی امداد کےلئے آگے آکراپنا قانونی فريضہ انجام دے۔

نوید حامدنے طلاق ثلاثہ بل کے اس سیاسی حربہ کو دستور مخالف اور جمہوری اقدارکے قتل سے تعبیر کرتے ہوئے اس تعلق سے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس بل کے ذریعہ کی جانے والی مذموم سیاست سے حکومت بازآئے۔ نوید حامد نے اس بات کی امید ظاہرکی ہے کہ  بہی خوانان دستوروجمہوریت حکومت کی اس سیاست کوسمجھتے ہوئےعوام میں بیداری پیدا کریں گے اوردستور کے پاسبان ایوان بالا راجیہ سبھا میں اس بل کی بھرپورمخالفت کریں گے۔  انہوں نے مسلمانان ہند سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کی اس ناپاک سازش کوسمجھتے ہوئے وہ کسی بھی عوامی ردعمل سے گریز کریں۔

First published: Dec 19, 2018 09:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading