لکھنئو۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤمیں آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی طرف سے ایک اجلاس کا انعقاد کیاگیا۔ اجلاس میں ریاست بھر کے اہم دانشوروں، سماجی کارکنوں اور سیاسی لیڈروں نے شرکت کی ۔
اس موقع پر مسلم مسائل کے حل کے لئے ایک بار پھر مشاورت کو فعال بنانے کے لئے خصوصی پیش رفت کی گئی اور کئی لوگوں کو اہم ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔ محمد سلیمان کو مشاورت کا صدر مقرر کیا گیا جبکہ محمد خالد کو سکریٹری بنایا گیا۔
معروف سماجی رہنما اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر شکیل صمدانی نے اس موقع پر کہا کہ مسلمانوں کے مجموعی مسائل حل کرنے کے لئےمختلف محاذوں پر سنجیدہ پیش رفت کئے جانے کی ضرورت ہے۔ مشاورت کو چاہئے کہ وہ ذیلی کمیٹیاں بنا کر مختلف زمروں میں لوگوں کی ذمہ داریاں طے کرے اور پھر ان محاذوں پر سنجیدگی سے کام کیاجائے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔