ہولی کو قومی یکجہتی کے طور پر سبھی فرقوں سے مل جل کر منانے کی اپیل
الہ آباد میں مسلم تنظیم عوام سیوا سمیتی نے شروع کی ہولی پرعوامی بیداری مہم
سرکردہ مسلم تنظیم ’عوامی سیوا سمیتی‘ نےاس بار ہولی کا تہوار ہندو مسلم ایکتا کےطور پر منانےکا فیصلہ کیا ہے ۔عوام سیوا سمیتی نے اس کے لئے عوامی بیداری کا آغاز کیا ہے۔
الہ آباد۔سرکردہ مسلم تنظیم ’عوامی سیوا سمیتی‘ نےاس بار ہولی کا تہوار ہندو مسلم ایکتا کےطور پر منانےکا فیصلہ کیا ہے ۔عوام سیوا سمیتی نے اس کے لئے عوامی بیداری کا آغاز کیا ہے۔
تنظیم کی اس مہم سے ہندو اور مسلمانوں کےعلاوہ سکھ اور عیسائی فرقے کے افراد بھی جڑ رہے ہے ۔ تنظیم کےکارکنان سڑکوں پر لوگوں سے ہولی کا تیوہار مل جل کر منانے کی اپیلیں کر رہے ہیں۔
تنظیم نے لوگوں سےاپیل کی ہے کہ ہولی کے دن مصنوعی رنگوں کے بجائے صرف ہربل رنگ کا استعمال کریں۔ تنظیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہولی کے دن منشیات سے پرہیز کریں کیوں کہ نشے سے ایسے موقع پر چھوٹے موٹے جھگڑے بھی فرقہ وارانہ رنگ اختیار کر لیتے ہیں ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔