உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مسلم تنظیموں  نے اسرائیل کو فلسطینیوں پر کارروائی سے روکنے کیلئے حکومت ہند سے اقدامات کرنے کیلئے جاری کیا بیان

    مسلم تنظیموں  نے اسرائیل کو فلسطینیوں پر کارروائی سے روکنے کیلئے حکومت ہند سے اقدامات کرنے کیلئے جاری کیا بیان

    مسلم تنظیموں  نے اسرائیل کو فلسطینیوں پر کارروائی سے روکنے کیلئے حکومت ہند سے اقدامات کرنے کیلئے جاری کیا بیان

    بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصی مسلمانوں کے لئے تیسری مقدس ترین جگہ ہے۔ اس جگہ سے مذہبی جذبات وابستہ ہیں۔ اس مقدس مقام پر اس کارروائی کی پوری مہذب دنیا کو شدید مذمت کرنی چاہئے۔

    • Share this:
    نئی دہلی : ہم مسجد اقصی ، بیت المقدس ، غزہ اور فلسطین کے دیگر مقامات پر اسرائیلی فوجوں کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ کارروائی اسرائیل کے مستقل دہشت گردی پر مبنی منصوبوں کا حصہ ہے، جس کے تحت وہ پر تشدد کاروائیوں کے ذریعے فلسطینیوں کے علاقے خالی کراتا ہے اور وہاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہودی آبادکاروں کو بساتا ہے۔ اس وقت یروشلم کا علاقہ شیخ جراح خالی کرانے کی نامنصفانہ مہم چل رہی ہے اور اس کیلئے بڑے پیمانے پر بچوں، بوڑھوں، عورتوں کے بشمول عام شہریوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ فلسطینیوں کو اس طرح زبردستی ان کے گھروں سے نکالنے کی کارروائی انسانی حقوق کے تمام اصولوں کی پامالی ہے۔ متعدد مسلم تنظیموں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے یہ باتیں کہی ہیں ۔

    بیان پر دستخط کرنے والوں میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے کارگرزار جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ، جنرل سکریٹری جمیعت علمائے ہند مولانا محمود مدنی ، امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی ، دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی ، امام شاہ ولی اللہ دہلوی انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی اور آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر منظور عالم وغیرہ شامل ہیں ۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مسجد اقصی مسلمانوں کے لئے تیسری مقدس ترین جگہ ہے۔ اس جگہ سے مذہبی جذبات وابستہ ہیں۔ اس مقدس مقام پر اس کارروائی کی پوری مہذب دنیا کو شدید مذمت کرنی چاہئے۔ اس سے یہ بات پھر ایک بار ثابت ہوگئی ہے کہ اسرائیل، مہذب دنیا کے جذبات اور عالمی موقف کی کوئی پروا نہیں کرتا۔ اس کارروائی کو روکنے کے لئے عالمی برادری اور اقوام متحدہ اپنا رول ادا کرے اور قراردادوں اور بیانات تک محدود نہ رہے بلکہ اسرائیل کو روکنے کی ٹھوس کارروائی کرے۔

    ساتھ ہی ساتھ  بین الاقوامی عدالت انصاف ، حقوق انسانی کی تنظیموں، دنیا کے تمام انصاف پسند ممالک ، غیر سرکاری تنظیموں اور بااثر افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آگے آئیں اور اس ظلم و بربریت کے خاتمے کے لئے اسرائیل پر سخت عالمی دباو بنائیں۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: