ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا ملک کے ہر ضلع میں دار القضا کھولنے کا ارادہ : ظفریاب جیلانی

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ملک کے ہر ضلع میں دار القضا کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے ، جس میں مسلمانوں کے ازدواجی مسائل کا شریعت کے مطابق حل پیش کیا جاسکے ۔

  • Share this:
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا ملک کے ہر ضلع میں دار القضا کھولنے کا ارادہ : ظفریاب جیلانی
ظفر یاب جیلانی ۔ فائل فوٹو

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ملک کے ہر ضلع میں دار القضا کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے ، جس میں مسلمانوں کے ازدواجی مسائل کا شریعت کے مطابق حل پیش کیا جاسکے ۔ امکان ہے کہ 15 جولائی کو نئی دہلی میں ہونے والی بورڈ کی میٹنگ میں اس معاملہ پرتبادلہ خیال کیا جائے ۔

بورڈ کے سینئر رکن ظفر یاب جیلانی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ بورڈ ملک کے سبھی اضلاع میں دار القضا کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ جیلانی مزید کہا کہ بورڈ شرعی قوانین کے بارے میں وکلا ، ججوں اور عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کیلئے تفہیم شریعت کمیٹی کو بھی سرگرم کرے گا اور اس معاملہ پر بھی بورڈ کی میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔

جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ بورڈ کی میٹنگ میں مزید کن امور پر بات چیت ہوگی ، تو ان کا کہنا تھا کہ بابری مسجد مقدمہ اور اس سلسلہ میں مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا جائے گا ۔ اجودھیا تنازع پر جاری بیان بازیوں پر انہوںنے کہا کہ چند لوگ کہہ رہے کہ فلاں مہینہ میں ان کے حق میں فیصلہ آجائے گا ، اس طرح کی بیان بازی عدالت کی توہین کی کوشش ہے۔

First published: Jul 09, 2018 08:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading