உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    طلاق ثلاثہ پر مسلم پرسنل لابورڈ کے شعبہ خواتین کا اجلاس 28 جنوری کو ، خواتین اور طالبات سے شرکت کی اپیل

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    راجیہ سبھا زیر التوااور لوک سبھا سے منظور کردہ طلاق ثلاثہ بل آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے شعبہ خواتین کا ایک اہم اجلاس عام مؤرخہ 28؍جنوری بروز اتوار بوقت 2بجے دن ملی ماڈل اسکول ابوالفضل انکلیو نئی دہلی میں منعقد ہوگا ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: راجیہ سبھا زیر التوااور لوک سبھا سے منظور کردہ طلاق ثلاثہ بل آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے شعبہ خواتین کا ایک اہم اجلاس عام مؤرخہ 28؍جنوری بروز اتوار بوقت 2بجے دن ملی ماڈل اسکول ابوالفضل انکلیو نئی دہلی میں منعقد ہوگا ۔ یہ اجلاس ویمنس ونگ کی سربراہ محترمہ ڈاکٹر اسماء زہرہ صاحبہ کی صدارت میں منعقد ہوگا ۔
      مسلم پرسنل لابورڈ کی جاری کردو ریلیز کے مطابق اس میں ملک کی مشہور و معروف اور ممتاز خواتین خطاب کریں گی اور اس موضوع پر تفصیلی کے ساتھ خطاب کریں گی۔اس بل کو خواتین و طالبات کے لئے کے خلاف کہا گیاہے۔
      اجلاس کی کنوینر ممدوحہ ماجدنے اس موقع پر تمام خواتین و طالبات سے درخواست کی ہے کہ وقت کی نزاکت اور اس بل کی حساسیت کو مدنظر اس اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اور کثیر تعداد میں شریک اجلاس ہوکر ایمانی اور اسلامی ذہن و مزاج بنانے میں ہماری مدد کریں۔
      First published: