اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ایودھیا میں آر ایس ایس کی افطار پارٹی میں مسلمانوں نے گائے کے دودھ سے کیا روزہ افطار

    لکھنئو۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی مسلم ونگ نے بدھ کو ایودھیا میں افطار پارٹی کا انعقاد کیا جس میں روزہ داروں نے گائے کے دودھ سے روزہ کھولا۔

    • Share this:
      لکھنئو۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی مسلم ونگ نے بدھ کو ایودھیا میں افطار پارٹی کا انعقاد کیا جس میں روزہ داروں نے گائے کے دودھ سے روزہ کھولا۔ اس موقع پر سینئر آر ایس ایس لیڈر اور مسلم راشٹریہ منچ کے صدر اندریش کمار بھی موجود رہے۔ اس موقع پر اندریش کمار نے گائے اور تین طلاق پر مسلمانوں کو نصیحت بھی کی۔ اندریش نے کہا کہ مسلمانوں کے مقدس مکہ، مدینہ اور عیسائیوں کے مقدس ویٹیکن سٹی میں گائے کی قربانی نہیں ہوتی۔ وہاں پر گائے کے گوشت کی فروخت پر بھی پابندی عائد ہے۔ اتنا ہی نہیں وہاں گوشت کی فروخت کو جرم مانا گیا ہے۔

      انہوں نے کہا کہ 18 کروڑ مسلمانوں میں 9 کروڑ خواتین ہیں، لیکن تین طلاق کے معاملے پر انہیں سماجی انصاف نہیں ملا۔ اب معاملہ عدالت میں ہے۔ مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے اندریش نے کہا کہ مسلمانوں کو خواتین کا احترام کرنا چاہئے۔ وہ خواتین کے احترام کے لئے آگے آئیں اور عورتوں پر ظلم بند کریں۔

      بتا دیں کہ مسلم راشٹریہ منچ کی تشکیل 2002 میں آر ایس ایس کے اس وقت کے سربراہ کے ایس سدرشن کی کوششوں کے بعد کی گئی تھی۔ اس کا مقصد مسلم سماج کے لوگوں تک آر ایس ایس کی رسائی حاصل کرنا ہے۔
      First published: