سپریم کورٹ میں آج گیانواپی معاملے میں سماعت: ہائی کورٹ کے فیصلے کو مسلم فریق نے کیا ہے چیلنج، وارانسی عدالت میں 7 کیس طے ہونا ہے شیڈول

سپریم کورٹ میں آج گیانواپی معاملے میں سماعت

سپریم کورٹ میں آج گیانواپی معاملے میں سماعت

گیانواپی مسجد مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے ایڈوکیٹ حذیفہ احمدی نے یہ عرضی دائر کی تھی۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس پی ایس نرسیہا اور جے بی پاردی والا کی بنچ نے جمعہ کو اس معاملے کی سماعت کے لیے کہا ہے۔ اس معاملے میں ہندو فریق پہلے ہی سپریم کورٹ میں کیویٹ داخل کر چکا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: گیانواپی میں پائے گئے مبینہ 'شیولنگ' کے سائنسی سروے اور کاربن ڈیٹنگ کے بارے میں سپریم کورٹ آج سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کاربن ڈیٹنگ کرنے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف مسلم فریق کی درخواست پر سماعت کرنے پر رضامند ہوگیا ہے۔

    گیانواپی مسجد مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے ایڈوکیٹ حذیفہ احمدی نے یہ عرضی دائر کی تھی۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس پی ایس نرسیہا اور جے بی پاردی والا کی بنچ نے جمعہ کو اس معاملے کی سماعت کے لیے کہا ہے۔ اس معاملے میں ہندو فریق پہلے ہی سپریم کورٹ میں کیویٹ داخل کر چکا ہے۔

    یعنی ان کو سنے بغیر کوئی حکم صادر نہ کیا جائے۔ اس سے پہلے 12 مئی کو الہ آباد ہائی کورٹ نے مبینہ شیولنگ کے کاربن ڈیٹنگ اور سائنسی سروے کا حکم دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ ایسا کیسے ہوگا؟ وارانسی کی عدالت اس پر فیصلہ سنائے گی۔ یہ کام ان کی نگرانی کیا جائے گا۔

    آرین خان کیس: وہاٹس ایپ چیٹ آئی سامنے، بڑھ سکتی ہے وارانسی کے کمشنر موتھا اشوک جین کی مشکلیں

    کانز فلم فیسٹیول 2023:سارہ علی خان نے بیرون ملک میں کی ہندوستانی سینما کی تعریف، کہا-’ہندوستانی ہونے پر ہے فخر‘

    گیانواپی سے جڑے سات معاملات کی بھی ہونی ہے سماعت
    وہیں، وارانسی عدالت میں گیانواپی سے جڑے سات معاملات کی ایک ساتھ سماعت کی عرضی پر بھی سماعت ہوگی۔ اس دوران معاملات کی سماعت کا شیڈول طے کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ راکھی سنگھ اور دیگر چار خواتین کی جانب سے دائر شرینگار گوری کیس میں بھی سماعت ہوگی۔ فریق نیرج شیکھر سکسینہ کے انتقال پر ان کی جگہ نیا جانشین مقرر کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

    گیانواپی کیمپس سے جڑے سات معاملات کی سماعت ایک ساتھ کیے جانے سے متعلق درخواست پر ضلع جج ڈاکٹر اجے کرشنا وشویش سماعت کریں گے۔ جج نے ہندو فریق کے تمام درخواست گزاروں کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں طلب کیا ہے۔

    گیانواپی شرینگار گوری کیس میں چار خواتین مدعیان کی جانب سے ضلع جج کی عدالت میں درخواست داخل کی گئی تھی۔ ان کی طرف سے کہا گیا کہ گیانواپی سے متعلق سات مقدمات کئی عدالتوں میں چل رہے ہیں، تمام مقدمات ایک جیسے ہیں۔

    تمام معاملات میں شرینگار گوری کے درشن پوجا کا مطالبہ کیا گیا ہے، اس لیے تمام مقدمات کی سماعت ایک ہی عدالت میں ہونی چاہیے۔ ایڈوکیٹ شیوم گوڑ راکھی سنگھ کی طرف سے، رمیش اپادھیائے ایوی مکتیشورانند سرسوتی کی طرف سے اور رئیس احمد انجمن انتضامیہ مسجد کمیٹی کی طرف سے دلائل پیش کریں گے۔



    17 اپریل کو ایک ساتھ سماعت کا دیا تھا حکم
    الہ آباد ہائی کورٹ نے گیانواپی مسجد سے متعلق ایک ہی نوعیت کی 7 عرضیوں کی ایک ساتھ سماعت کے معاملے میں حکم دے چکا ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں گیانواپی سے متعلق شرینگار گوری کیس کی خواتین فریقین نے ضلع جج کی عدالت میں ایک درخواست دی تھی، جس میں ایک ہی عدالت میں 7 مقدمات کی ایک ساتھ سماعت کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    اس میں 6 سول جج سینئر اور 1 کیس کرن سنگھ کی فاسٹ ٹریک کورٹ میں چل رہا تھا۔ اس پر ڈسٹرکٹ جج کی عدالت نے 17 اپریل کو حکم جاری کیا تھا اور اب ڈسٹرکٹ جج کو تمام کیسوں کی ایک ساتھ سماعت کرنے کا شیڈول طے کرنا ہے۔

    ایک طرح اور ایک اراضی کے کیس
    پچھلی سماعت پر مدعی سیتا ساہو، منجو ویاس، ریکھا پاٹھک اور لکشمی دیوی کے ایڈوکیٹ سدھیر ترپاٹھی نے عدالت میں کہا تھا کہ ساتوں مقدمات ایک ہی طرح کے ہیں، ایک ہی اراضی نمبر سے متعلق ہیں۔ تمام مقدمات کا مقصد بھی ایک ہی ہے۔ ایسے میں وقت کی بچت اور عدالت کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ساتھ سبھی کی سماعت کی جائے۔ عدالت نے تمام فریقین کے دلائل سنے اور دوبارہ سماعت کی تاریخ 19 مئی مقرر کر دی۔

    ماں شرینگار گوری کیس میں جانشین پر سماعت
    ضلع جج کی عدالت میں جمعہ کو راکھی سنگھ سمیت چار دیگر خواتین کی جانب سے دائر ماں شرینگار گوری کیس میں بھی سماعت ہونی ہے۔ اس معاملے میں ایک فریق رام پرساد سنگھ نے 4 فروری 2022 کو ایک اور فریق نیرج شیکھر سکسینہ کی موت کا حوالہ دیتے ہوئے ایک وکیل کے ذریعے درخواست دی کہ انہیں اپنا جانشین مقرر کیا جائے۔ یہ بھی ان سات مقدمات میں سے ایک ہے جو عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ اس میں خاتون وادینی کی جانب سے جن کے راگ بھوگ، پوجا درشن کی مانگ کی گئی ہے۔
    Published by:sibghatullah
    First published: