شاہین باغ سی اے اے مخالف احتجاج پر وزیراعظم مودی کی تنقید سے مسلم خواتین چراغ پا
احتجاجی خواتین کا یہ بھی کہنا ہےکہ جب تک حکومت شہریت قانون کو واپس نہیں لیتی، احتجاج کا سلسلہ یوں ہی جاری رہےگا۔ شاہین باغ احتجاجی دھرنے پر پی ایم مودی کی شدید تنقید نے احتجاج میں شامل خواتین کو اور بھی برہم کردیا ہے۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Feb 04, 2020 10:03 PM IST

شاہین باغ سی اے اے مخالف احتجاج پر وزیراعظم مودی کی تنقید سے مسلم خواتین چراغ پا
الہ آباد: شہریت ترمیمی قانون کےخلاف جاری احتجاجی تحریک پر وزیراعظم مودی کی شدید تنقید کو روشن باغ کے احتجاجی دھرنے میں شامل خواتین نے سختی کے ساتھ مستردکردیا ہے۔ روشن باغ احتجاجی دھرنے میں شامل خواتین نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے شاہین باغ پر کی گئی تنقید کو اشتعال انگیزی سے تعبیرکرتے ہوئے ان کے بیان کو بے بنیاد بتایا ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ پی ایم مودی کے باتوں پر یقین کرکے ہی خواتین اتنے دنوں تک خاموش بیٹھی رہی ہیں۔

شاہین باغ کے طرز پرالہ آباد میں بھی 24 روز سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے۔
احتجاجی خواتین کا یہ بھی کہنا ہےکہ جب تک حکومت شہریت قانون کو واپس نہیں لیتی، احتجاج کا سلسلہ یوں ہی جاری رہےگا۔ شاہین باغ احتجاجی دھرنے پر پی ایم مودی کی شدید تنقید نے احتجاج میں شامل خواتین کو اور بھی برہم کردیا ہے۔ شاہین باغ کے بارے میں وزیراعظم مودی کےکل کے بیان پر احتجاج میں شامل خواتین نے اپنے سخت رد عمل کا اظہارکیا ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ اب تک مسلم خواتین وزیر اعظم مودی کے باتوں پر یقین کرتی آئی ہیں، لیکن شہریت قانون کے خلاف جاری تحریک کے بارے میں انہوں نے جو کچھ کہا ہے، اس کا حقیقت سےکوئی لینا دینا نہیں ہے۔واضح رہےکہ روشن باغ کا احتجاجی دھرنا اب 24ویں دن میں داخل ہوگیا ہے۔ چوبیس دن گذرنےکے بعد بھی دھرنے پر بیٹھی خواتین کے جوش وخروش میں کوئی کمی نظرنہیں آ رہی ہے۔ احتجاج میں شامل خواتین شہریت قانون کو واپس لینےکے اپنے مطالبےپر سختی سےقائم ہیں۔
