ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عید الاضحیٰ کے موقع پر مسلمانوں نے کیا صبر و تحمل کا مظاہرہ،کچھ اس طرح سے منائی عید

کورونا کے پیش نظر حکومت کی جانب سے جاری کی گئیں ہدایات پر عمل کرکے مسلمانوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ ملک و معاشرے کے تحفظ کے لئے ہر ممکن قربانی دینے کو تیار ہیں۔

  • Share this:
عید الاضحیٰ کے موقع پر مسلمانوں نے کیا صبر و تحمل کا مظاہرہ،کچھ اس طرح سے منائی عید
لکھنئو کی مختلف مساجد میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی.

لکھنئو۔ علماء کرام کی درخواستوں، ہدایت ناموں اور حکومت کے ذریعے جاری کی گئی اڈوائزری کے مطابق عید الاضحیٰ  بھی عید الفطر کی طرح ہی گھروں ہر رہ کر ہی منائی گئی۔ لکھنئو کی مختلف مساجد میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی لیکن بیشتر مساجد میں صرف پانچ افراد نے ہی جماعت کی نماز ادا کی۔ لوگوں نے صبر تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھروں پر عید کی نماز ادا کی اور قربانیوں کا نظم بھی گھروں پر یا بند احاطوں میں قائم کیا۔


کورونا کے پیش نظر تمام تر احتیاطی تدابیر اپنائی گئیں لکھنئو میں کسی بھی مقام یا مسجد میں بھیڑ جمع نہیں ہوسکی ،علماء کرام نے اس صورت حال پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ معروف عالم دین اور عید گاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا ہے کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ لوگوں نے سبھی علاقوں میں علماء کی درخواستوں اور حکومت کی ہدایات پر عمل کرکے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور عید الاضحیٰ کو نہایت سادگی کے ساتھ منایا ہے۔




مفتی شہر مولانا ابو العرفان فرنگی محلی نے بھی مسلمانوں کی سنجیدگی اور حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کے معاملے میں اٹھائے گئے اقدامات کو ملک و معاشرے کے لئے ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ عید قرباں کا اصل اور بنیادی مقصد قربانی پیش کرنا ہے۔ کورونا کے اس دور میں مسلمانوں نے اپنے جذبوں اور خوشیوں کو بڑی حد تک قربان کر کے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک و معاشرے کے  لئے کوئی بھی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔۔عید الاضحیٰ کے موقع پر لوگوں نے اپنے گھروں اور مساجد میں نماز ادا کرنے کے بعد کورونا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ ساتھ ہی ملک کی ترقی قومی یکجہتی کے فروغ و استحکام کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: Aug 01, 2020 02:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading