اپنا ضلع منتخب کریں۔

    نوئیڈا کے پارکوں میں نماز پڑھنے سے محروم کئے گئے مسلمانوں کا سوال : اب ہم کہاں جائیں ؟ 

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    نعمان اختر ، عادل رشید اور احسان عالم کو زمین کے ایک ایسے ٹکڑے کی تلاش ہے ، جہاں وہ جائے نماز بچھا کر امن کے ساتھ جمعہ کی نماز ادا کرسکیں ۔

    • Share this:
      نعمان اختر ، عادل رشید اور احسان عالم کو زمین کے ایک ایسے ٹکڑے کی تلاش ہے ، جہاں وہ جائے نماز بچھا کر امن کے ساتھ جمعہ کی نماز ادا کرسکیں ۔ گزشتہ پانچ سال سے وہ نوئیڈا کے سیکٹر 58 میں واقع ایک عوامی پارک میں ہر جمعہ کو نماز پڑھا کرتے تھے ، لیکن اب ضلع انتظامیہ اور نوئیڈا پولیس نے اس کو روکنے کیلئے نوٹس بھیج دیا ہے ۔
      اختر اس کو لے کر کہتے ہیں کہ ہم کسی سے لڑنا نہیں چاہتے ، صرف امن کے ساتھ عبادت کرنا چاہتے ہیں ۔ اختر ایک امام ہیں ، جو فروری 2013 سے ہی اس پارک میں جمعہ کی نماز کی امامت کررہے ہیں ۔ حالانکہ ضلع انتظامیہ نے اس مہینے کے شروعات میں نوٹس بھیج کر پارک میں نماز پرھائے جانے پر روک لگادی ہے۔
      وہیں سیکٹر 58 پولیس تھانہ نے بھی پیر کو 23 پرائیویٹ کمپنیوں کو نوٹس بھیج کر اپنے ملازمین کو مقامی پارک میں جمعہ کی نماز ادا کرنے سے روکنے کیلئے کہا ہے۔ انتظامیہ کے اس فرمان کے بعد یہاں سیکٹر 57 ، 58، 59 اور 60 کے باشندوں کیلئے جمعہ کی نماز کیلئے زمین کی تلاش ایک نئی مصیبت بن گئی ہے۔
      انہیں لوگوں میں احسان عالم بھی شامل ہیں ۔ وہ سیکٹر 58 میں واقع ایک کپڑا فیکٹری میں کام کرتے ہیں اور گزشتہ پانچ سال سے اسی پارک میں جمعہ کی نماز ادا کرتے تھے ۔ عالم سوالیہ انداز میں کہتے ہیں یہاں پانچ کلو میٹر تک کوئی مسجد نہیں ہے۔ نماز پڑھنے کیلئے ہمارے پاس یہی ایک پارک تھا ، اب ہم کہاں جائیں  گے ؟ ۔
      سیکٹر 58 میں واقع اس پارک کے چاروں طرف کئی ٹیک کمپنیاں اور کپڑا فیکٹریاں ہیں ۔ ان سبھی کمپنیوں کے مسلم ملازمین ہر جمعہ کو اسی پارک میں نماز پڑھا کرتے ہیں ۔ حالانکہ سیکٹر 58 کے پولیس اسٹیشن نے 23 پرائیویٹ کمپنیوں کو نوٹس بھیج کر اپنے ملازمین کو مقامی پارک میں جمعہ کی نماز ادا کرنے سے روکنے کیلئے کہا ہے۔
      First published: