نئی دہلی۔ ایک اللہ، ایک نبی اور ایک قرآن پر ایمان لانے والے مسلمان سب ایک ہیں۔ وہ فرقوں میں ضرور تقسیم ہو گئے ہیں لیکن فرقوں میں منقسم ہونے کے بعد بھی وہ ایک ہی بات پر قائم ہیں اور وہ ہے اسلام پران کا ایمان ۔ دہلی کے غالب انسٹی ٹیوٹ ، آڈیٹوریم میں منعقدہ اتحاد ملت کانفرنس میں انہی خیالات کا اظہار کیا گیا ۔
کانفرنس کا مقصد مسلمانوں کو بانٹنے کی سازش کے خلاف آواز اٹھانا اور تمام مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے۔ کانفرنس میں سبھی فرقوں کومتحد ہو کر ایک ہی اسلام کے پیغام پر چلنے کی بات کی گئی۔
پروگرام میں موجود مقررین نے ہال میں بیٹھے تمام لوگوں کی توجہ اس بات پر دلائی کہ مسلمانوں کو فرقوں میں بانٹنے کی جو کوشش کی جا رہی ہے وہ بہت خطرناک ہے اور ایسے لوگ اس کا فائدہ بھی اٹھا رہے ہیں ۔ ساتھ ہی قرآن کی روشنی میں سب کو ساتھ رکھ کر ملک کی ترقی میں اپنا اپنا رول ادا کرنے کی بات بھی کی گئی۔
کانفرنس میں ملک کے کئی شہروں سے بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام کا باضابطہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ پروگرام میں اس بات پر خصوصی طور پر زور دیا گیا کہ سبھی مسلمان ایک ہیں اور ایک ہی رہیں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔