دہلی میں اب ریستوراں کے باہر لکھنا ہوگا : کھلایا جارہا گوشت حلال ہے یا جھٹکے کا
ساوتھ ایم سی ڈی کے لیڈر نریندر چاولا نے کہا کہ اس میں تنازع کچھ نہیں ہے ۔ یہ بنیادی حق ہے جاننے کا کہ جو کھا رہے ہیں وہ کیا ہے ۔ فی الحال اس کو اسٹینڈنگ کمیٹی سے پاس کروالیا ہے ، امید ہے کہ ایوان سے پاس ہونے کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 27, 2020 12:17 AM IST

اب ریستوراں کے باہر لکھنا ہوگا : کھلایا جارہا گوشت حلال کا ہے یا جھٹکے کا
دہلی میں گوشت پروسنے والے ریسٹورینٹ کیلئے اب یہ بتانا ضروری ہوجائے گا کہ ریسٹورینٹ میں گوشت حلال کا پروسا جارہا ہے یا جھٹکے کا اور اس بات کی صارفین کو جانکاری دینے کیلئے ریسٹورینٹ کے باہر یہ لکھنا ضروری ہوگا ۔ اس سلسلہ میں جنوبی دہلی نگرنگم کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے ایک تجویز پاس کی ہے ۔ اب جلد ہی اس کو ایوان میں پاس کرانے کیلئے بھیجا جائے گا ۔ ایوان میں پاس ہونے کے بعد تجویز کے سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا ۔ حالانکہ ابھی اس کارروائی میں ایک سے دو مہینے لگیں گے ۔
ساوتھ ایم سی ڈی کے لیڈر نریندر چاولا نے بتایا کہ کچھ لوگ حلال اور جھٹکے سے پرہیز کرتے ہیں ۔ کسی کو جھٹکے کا پسند ہے تو کسی کو حلال کا اور یہ لوگوں کو جاننے کا حق ہے کہ وہ جو کھا رہے ہیں وہ حلال ہے یا جھٹکے کا ۔ سکھ کمیونٹی کی جانب سے یہ مطالبہ سالوں سے کیا جارہا تھا ۔ ان کے یہاں یہ ضابطہ ہے کہ وہ حلال گوشت نہیں کھا سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس میں تنازع کچھ نہیں ہے ۔ یہ بنیادی حق ہے جاننے کا کہ جو کھا رہے ہیں وہ کیا ہے ۔ فی الحال اس کو اسٹینڈنگ کمیٹی سے پاس کروالیا ہے ، امید ہے کہ ایوان سے پاس ہونے کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا ۔
کیا ہے حلال سرٹیفکیشن