مظفرنگر فسادات میں لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو 15 لاکھ روپے مدد
اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج اپنی سرکاری رہائش گاہ پر سال 2013 میں پیش آنے والے مظفرنگر کے پر تشدد فسادات میں لاپتہ 15 لوگوں کے اہل خانہ کو 15 لاکھ روپے کی مالی مدد کے چیک تقسیم کئے۔
اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج اپنی سرکاری رہائش گاہ پر سال 2013 میں پیش آنے والے مظفرنگر کے پر تشدد فسادات میں لاپتہ 15 لوگوں کے اہل خانہ کو 15 لاکھ روپے کی مالی مدد کے چیک تقسیم کئے۔
لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج اپنی سرکاری رہائش گاہ پر سال 2013 میں پیش آنے والے مظفرنگر کے پر تشدد فسادات میں لاپتہ 15 لوگوں کے اہل خانہ کو 15 لاکھ روپے کی مالی مدد کے چیک تقسیم کئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی اکھلیش یادو نے سال 2013 میں ہونے والے مظفرنگر کے پر تشدد فسادات میں لاپتہ 15 لوگوں کے اہل خانہ کو 15لاکھ روپے کی مالی مدد کے چیک دیئے۔ انہوں نے بتایا کہ امداد کا فائدہ اٹھانے والوں میں شاملی کی محترمہ آسیہ علی، ایوب، محترمہ مختیاري، خاتون، شہید حسن، غیورعلی، زبیدہ ، حنیف، شوکت اور مظفرنگر کے محمد حیات، سراجن، سعیدہ اور ہاشم علی شامل ہیں۔ اس موقع پر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ مظفر نگر کے فسادات کے متاثرین کو ریاستی حکومت کی طرف سے مدد پہنچانا اور ان کی بحالی کے لئے کیا گیا کام قابل ستائش ہے۔ اس موقع پر ایم ایل سی آشو ملک بھی موجود تھے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔