نئی دہلی۔ مظفرنگر فسادات کیس میں مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت سنجیو بالیان کے خلاف وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ 5 اور لوگوں کے خلاف وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں اے سی جے ایم کورٹ نے یہ وارنٹ جاری کیا ہے۔
کورٹ نے سنجیو بالیان کو 2 نومبر تک پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ سنجیو بالیان کے خلاف یہ وارنٹ 11 اکتوبر کو جاری ہوا تھا جس پر پولیس ہفتے کی شام تعمیل کرا پائی ہے۔ بتا دیں کہ 31 اگست، 2013 میں فسادات کے دوران سنجیو بالیان پر اشتعال انگیز تقریر کرنے اور فرقہ واریت پھیلانے کا الزام ہے۔ اس معاملے کی اے سی جے ایم کورٹ میں سماعت چل رہی ہے۔ کورٹ میں مسلسل تاریخ لگ رہی ہے، لیکن ان میں سے کوئی بھی لیڈر حاضر نہیں ہو رہا ہے۔ اسی کے مدنظر کورٹ نے یہ حکم دیا۔ کورٹ نے بالیان سمیت مزید پانچ لوگوں کو دو نومبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ فسادات کے معاملے کی پیروی کر رہے سینئر وکیل چندروير سنگھ نے بتایا کہ وہ ہائی کورٹ میں وارنٹ کو چیلنج کریں گے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔