உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مظفر نگر فساد : بی جے پی ممبر پارلیمنٹ سنجیو بالیان نے کہا : میں نہیں چاہتا کہ میرا مقدمہ واپس لیا جائے

    سنجیو بالیان

    سنجیو بالیان

    بی جے پی ممبر پارلیمنٹ سنجیو بالیان اور ممبر اسمبلی امیش ملک جمعہ کو مظفر نگر فساد کے ایک معاملہ میں عدالت میں پیش ہوئے۔

    • Share this:
      مظفرنگر : بی جے پی ممبر پارلیمنٹ سنجیو بالیان اور ممبر اسمبلی امیش ملک جمعہ کو مظفر نگر فساد کے ایک معاملہ میں عدالت میں پیش ہوئے۔ دونوں لیڈروں پر مظفر نگر فساد سے ایک دن پہلے 31 اگست 2013 کو سکھیڑا تھانہ حلقہ کے نگلا مندوڑ میں ہوئی پنچایت میں اشتعال انگیز بیان دینے کا الزام ہے۔
      اس معاملہ میں دونوں لیڈروں سمیت 14 دیگر افراد کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے کا معاملہ درج کرایا گیا تھا۔ جمعہ کو ان سبھی کی پیشی تھی ، حالانکہ بی جے پی لیڈروں کے علاوہ دیگر کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا ۔ اب عدالت میں 29 مئی کو اس معاملہ کی اگلی سماعت ہوگی۔
      مغربی اترپردیش سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ سنجیو بالیان نے عدالت سے باہر نکلنے کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مظفر نگر فساد کو لے کر جو 131 مقدمات درج ہوئے ہیں ، انہیں واپس لینے کی کارروائی چل رہی ہے ، لیکن میں نہیں چاہتا کہ میرا مقدمہ واپس لیا جائے ۔ بالیان نے کہا کہ عدالت انہیں کا مقدمہ واپس لے ، جن پر فرضی مقدمے درج ہوئے ہیں اور وہ پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شخصی طور پر میں اپنا مقدمہ واپس لئے جانے کے حق میں نہ تو پہلے تھا اور نہ اب ہی ہوں۔
      First published: