ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بچہ گھروں کی نگرانی اور رجسٹریشن یقینی ہو: مینکا گاندھی

بہبود خواتین و اطفال کی مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے ریاستی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال سے تمام بچہ گھروں کے رجسٹریشن اور ان کی نگرانی کو یقینی بنانے کو کہا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 28, 2018 08:15 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بچہ گھروں کی نگرانی اور رجسٹریشن یقینی ہو: مینکا گاندھی
بہبود خواتین و اطفال کی مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے ریاستی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال سے تمام بچہ گھروں کے رجسٹریشن اور ان کی نگرانی کو یقینی بنانے کو کہا ہے۔

بہبود خواتین و اطفال کی مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے ریاستی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال سے تمام بچہ گھروں کے رجسٹریشن اور ان کی نگرانی کو یقینی بنانے کو کہا ہے۔

مینکا گاندھی نے آج یہاں 'چائلڈ سیفٹی اور تحفظ' پر منعقدہ ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام آنگن باڑیوں میں معمول کے کام کاج کے لئے یہ ضروری ہے کہ کھانے کے معیار اور بچوں کی تربیت پر مناسب توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی کمیشن کو یہ بات یقینی بنانا چاہئے اور آنگن باڑیوں کے کام کاج کی مسلسل نگرانی کرنی چاہئے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ ریاستوں کے کمیشن برائے حقوق اطفال کو یہ بھی یقینی بنانا ضروری ہے کہ سارے بچہ گھروں کا رجسٹریشن ہو جائے اور ان کے کام کاج کی مسلسل نگرانی ہوتی رہے۔ کمیشن کو بہبود اطفال کمیٹیوں کے پاس مناسب بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنا بھی یقینی بنانا چاہیے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ریاستی کمیشن کو بہبود اطفال کمیٹیوں کے مناسب کام کاج، بال گھروں کےرجسٹریشن اور آنگن باڑیوں کے معمول کام کاج کے لئے ذمہ دار ہونا چاہئے۔

First published: Jul 28, 2018 08:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading