اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جیل سے رہا ہونے کے بعد پی چدمبرم کو یاد آیا کشمیریوں کا درد، کہی یہ بڑی بات

    جیل سے رہا ہونے کے بعد پی چدمبرم کو یاد آیا کشمیریوں کا درد، کہی یہ بڑی بات۔(تصویر:نیوز18)۔

    جیل سے رہا ہونے کے بعد پی چدمبرم کو یاد آیا کشمیریوں کا درد، کہی یہ بڑی بات۔(تصویر:نیوز18)۔

    چدمبرم نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہاکہ ملک میں خوف کا ماحول ہے اور میڈیا میں بھی یہ خوف دیکھنے کومل رہا ہے ۔

    • Share this:
      تقریباً ساڑھے تین ماہ بعد ضمانت پر جیل سے باہر آئے کانگریس کے سینئرلیڈر اور سابق وزیرخزانہ پی دچدمبرم نے کہاہے کہ سماج میں خوف کا ماحول ہے اور میڈیا بھی اس سے الگ نہیں ہے ۔آئی این ایکس معاملہ میں 106دن تک تہاڑ جیل میں رہنے کے بعد  چدمبرم نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہاکہ ملک میں خوف کا ماحول ہے اور میڈیا میں بھی یہ خوف دیکھنے کومل رہا ہے ۔

       




      یاد رہے کہ اس پہلے ایک اہم صنعت کار نے بھی حال ہی میں اس خوف کا عوامی سطح پر ذکر کیاہے۔انہوں نے کہاکہ وہ کل رات آٹھ بجے جب جیل سے رہاہوئے اور کھلی ہوامیں سانس لی تو انھیں جموں کشمیر کے 75لاکھ لوگوں کا خیال آیا جنھیں 4اگست سے بنیادی حقوق سے محروم رکھاگیاہے ۔وہاں کے مرکزی دھارے کے لوگوں کو بلا وجہ حراست میں رکھاگیاہے۔
      First published: