உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گوا کی گورنر نے کہا : میری ماں پیٹ میں ہی مجھے ماردینا چاہتی تھیں

    وارانسی : وزیر اعظم مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی پہنچی گوا کی گورنر مردلا سنہا نے ایک سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ماں ان کے پیدا ہونے سے قبل ہی انہیں ماردینا چاہتی تھیں۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:

      وارانسی : وزیر اعظم مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی پہنچی گوا کی گورنر مردلا سنہا نے ایک سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ماں ان کے پیدا ہونے سے قبل ہی انہیں ماردینا چاہتی تھیں۔

      انہوں نے کہا کہ ان کی ماں 40 سال کی عمر میں حاملہ ہونے کے بعد انہیں پیدا نہیں کرنا چاہتی تھیں۔ ایک پروگرام میں شرکت کرنے یہاں پہنچی سنہا نے کہا کہ جب وزیر اعظم بیٹی بچاؤ کی بات کرتے ہیں تو مجھے یاد آتا ہے کہ کس طرح میرے والد نے مجھے بچایا تھا۔ 40 سال کی عمر میں حاملہ ہونے کے بعد میری ماں نے کوئی دوا کھا لی تھی اور وہ اسقاط حمل کرانا چاہتی تھیں۔

      ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق انہوں نے کہا کہ 'میرے والد نے سماج کی پروا نہ کرتے ہوئے میری ماں کو نزدیکی شہر لے گئے اور اس بات کا پورا خیال رکھا کہ بحفاظت زچگی ہو۔

      انہوں نے کہا کہ ان کے والد نے صدیوں پرانی روایت کو توڑتے ہوئے انہیں پڑھایا اور اپنے پیروں پر کھڑا کیا۔ گورنر کے مطابق خاندان بچاؤ کو 'بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ نعرہ کے ساتھ جوڑ دینا چاہئے۔

      'ایک عام کہاوت ہے کہ بیٹے کو بیٹی کی طرح پالنا چاہئے۔ اس سوچ کو تبدیل کرنا ہوگا۔ آج باپ جس طرح سے اپنے بیٹیوں کو پال رہا ہے، اس میں تبدیلی آئی ہے۔ گاؤں میں بھی اب مرد اپنی بیٹی کو پڑھانا چاہتے ہیں۔

      First published: