Punjab: وزیراعلی بنتےہی مان نے شروع کیاعوامی کام! انسداد بدعنوانی ہیلپ لائن نمبر کا اعلان

Youtube Video

یہ اعلانات مان کے اس اعلان کے چند گھنٹے بعد سامنے آئے ہیں کہ وہ ریاست کے مفاد میں بڑا فیصلہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسا اقدام پنجاب کی تاریخ میں اب تک کسی نے نہیں اٹھایا ہے۔ پنجاب کے مفاد میں آج بڑا فیصلہ کیا جائے گا۔

  • Share this:
    پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان (Punjab Chief Minister Bhagwant Mann) نے جمعرات کو اعلان کیا کہ 23 ​​مارچ 2022 کو ایک اینٹی کرپشن ہیلپ لائن شروع کی جائے گی، جو مجاہد آزادی بھگت سنگھ (Bhagat Singh) کی برسی کا موقع ہوگا۔ سی ایم نے کہا کہ ہیلپ لائن میرا ذاتی واٹس ایپ نمبر (Personal WhatsApp number) ہوگا۔

    پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلی بھگونت مان نے کہا کہ اگر کوئی آپ سے رشوت مانگے تو اس کی ویڈیو/آڈیو ریکارڈ کرکے مجھے بھیجیں۔ بدعنوانوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔



    مزید پڑھیں: J&K News: جموں و کشمیر میں حد بندی کاعمل6مئی تک ہوگا مکمل، جائزہ کےبعدانتخابات کاتیقن

    وزیراعلیٰ نے ٹویٹ کیا کہ 99 فیصد لوگ ایماندار ہیں، جب کہ باقی ایک فیصد نظام کو خراب کر رہے ہیں۔ میں ہمیشہ ایماندار (سرکاری) افسران کے ساتھ ہوں۔ سی ایم نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی لیڈر کسی افسر کو بھتہ خوری کے لیے ہراساں نہیں کرے گا۔

    یہ اعلانات مان کے اس اعلان کے چند گھنٹے بعد سامنے آئے ہیں کہ وہ ریاست کے مفاد میں بڑا فیصلہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسا اقدام پنجاب کی تاریخ میں اب تک کسی نے نہیں اٹھایا ہے۔ پنجاب کے مفاد میں آج بڑا فیصلہ کیا جائے گا۔ پنجاب کی تاریخ میں آج تک کسی نے ایسا فیصلہ نہیں کیا۔ جلد ہی اس کا اعلان کریں گے۔
    Published by:Mohammad Rahman Pasha
    First published: