میانمار حکومت نے 7 لاکھ روہنگیا مسلم پناہ گزینوں کو واپس لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر (این ایس اے)تھاؤنگ تن نے کہا کہ اگر روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش سے میانمار لوٹنا چاہتے ہیں تو ان کا استقبال ہے۔میانمار کے این ایس اے تھاؤنگ تن نے سنیچر کو یہ باتیں سنگاپور میں چل ریے ریجنل سکیورٹی کانفرنس 'شانگری۔لا۔ڈائیلاگ'میں کہیں۔کانفرنس میں تھاؤنگ سے پوچھا گیا کہ کیا میانمار روہنگیا رخائن علاقے میں اقوام متحدہ سنگھ کی ہدایات کا صحیح طریقے سے پالن کر سکتی ہے۔بتادیں کہ اقوام متحدہ نے سال 2005 میں میانمار کیلئے آر2پی ڈھانچے کو منظوری دی تھی۔
تھاؤنگ تن نے کہا ،"بنگلہ دیش اگر 7 لاکھ روہنگیا مسلمانوں کو واپس بھیجنا چاہتا ہے تو ہم انہیں رسیو کرنے کیلئے تیار ہیں"۔انہوں نے کہا "ہمارے درمیان کوئی جنگ نہیں چل رہی ہے،یہ انسانیت کے خلاف جرم ہے"۔
بتادیں کہ گزشتہ سال اگست میں مغربی صوبے رخائن میں فوج کی کارروائی کے بعد قریب 7 لاکھ روہنگٰیا ملک چھوڑ کر بھاگ گئے،جسے امریکہ اور اقوام متحدہ نے ذاتی صفایا قرار دیا تھا۔

بتادیں کہ گزشتہ سال اگست میں مغربی صوبے رخائن میں فوج کی کارروائی کے بعد قریب 7 لاکھ روہنگٰیا ملک چھوڑ کر بھاگ گئے،جسے امریکہ اور اقوام متحدہ نے ذاتی صفایا قرار دیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔