உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نابھا جیل واقعہ: قیدیوں کو بھگانے والا ماسٹر مائنڈ پرمندر یوپی میں گرفتار

    پولیس نے قیدیوں کو جیل سے بھگانے کے ملزم پرمندر سنگھ کو شاملی ضلع کے کیرانہ سے گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس نے قیدیوں کو جیل سے بھگانے کے ملزم پرمندر سنگھ کو شاملی ضلع کے کیرانہ سے گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس نے قیدیوں کو جیل سے بھگانے کے ملزم پرمندر سنگھ کو شاملی ضلع کے کیرانہ سے گرفتار کر لیا ہے۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      شاملی۔ پنجاب کے پٹیالہ ضلع میں نابھا جیل سے چھ قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملے میں یوپی پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس نے قیدیوں کو جیل سے بھگانے کے ملزم پرمندر سنگھ کو شاملی ضلع کے کیرانہ سے گرفتار کر لیا ہے۔ یوپی کے ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل (قانون وانتظام) دلجیت چودھری نے پرمندر سنگھ کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کے مطابق، پرمندر کو شاملی سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ گاڑی بدل کر فرار ہونے کی فراق میں تھا۔

      دلجیت سنگھ نے کہا کہ پرمندر سنگھ سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس کے پاس سے بھاری تعداد میں ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں۔ ایک ایس ایل آر، تین رائفل سمیت کافی مقدار میں ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں۔

      واضح رہے کہ پنجاب میں جیل توڑ کر قیدیوں کے فرار ہونے کے بعد سے ہی یوپی ہائی الرٹ پر ہے۔ پولیس کو خدشہ تھا کہ قیدی نیپال کے راستے فرار ہونے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اسی ضمن میں اتر پردیش کے جیل وزیر راموواليا نے بھی جیل میں سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت دی تھی۔

      بتا دیں، نابھا جیل سانحہ معاملے میں پنجاب حکومت نے اتوار کو ڈائریکٹر جنرل (جیل) کو معطل کر دیا۔ ساتھ ہی نابھا جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو برخاست کر دیا گیا ہے۔ اس واقعہ کی تحقیقات ایک خصوصی ٹیم کو سونپی گئی ہے۔
      First published: