உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نائک، اکھلیش اور ملائم نے کیا ملك زادہ منظور کے انتقال پرغم کا اظہار

    لکھنؤ: نامور اردو ادیب ملك زادہ منظور کے انتقال پر اتر پردیش کے گورنر رام نائک، وزیر اعلی اکھلیش یادو اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر ملائم سنگھ یادو نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      لکھنؤ: نامور اردو ادیب ملك زادہ منظور کے انتقال پر اتر پردیش کے گورنر رام نائک، وزیر اعلی اکھلیش یادو اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر ملائم سنگھ یادو نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
      اپنے تعزیتی پیغام میں مسٹر نائک نے کہا کہ مسٹرملك زادہ منظور اپنی پوری زندگی اردو کی ترقی اوراس کی ترویج و اشاعت کے لئے کوشاں رہے۔ انہوں نے متعدد کتابیں تصنیف کیں۔ مسٹر منظور کے انتقال سے اردو دنیا کوناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔
      وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ اردو ادب کو بلندیوں میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کرنے والے مسٹر منظور کو اردو دنیا طویل عرصے تک یاد رکھے گی۔
      ایس پی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کے تئیں اپنی دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ مسٹر یادو نے کہا کہ ڈاکٹر ملك زادہ منظور نے اترپردیش اردو اکیڈمی کے صدر کے طور پر، ریاست میں اردو کی ترقی میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔ ان کے انتقال سے اردو ادب اور اردو دنیا کو بڑا نقصان ہوا ہے۔
      First published: