உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نجف گڑھ سے ڈھانسا بس اسٹینڈ تک توسیع کی گئی دہلی میٹرو کی گرے لائن کوریڈور کا افتتاح

    تصویر : ڈی ایم آر سی ٹویٹر ہینڈل ۔

    تصویر : ڈی ایم آر سی ٹویٹر ہینڈل ۔

    وزیر اعلی نے کہا کہ اب یہ ڈھانسا بس اسٹینڈ کے نزدیک لائن بن جانے کی وجہ سے لوگوں کو یہ چوک کراس کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ یہ روٹ اگرچہ سوا کلو میٹر کا ہے لیکن اس کا اتنا بڑا اثر پڑے گا کہ لوگوں کو اب چوک کراس کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے آج نجف گڑھ سے ڈھانسا بس اسٹینڈ تک توسیع کی گئی میٹرو کی گرے لائن کوریڈور کا افتتاح کیا ۔ کیجریوال نے کہا کہ آس پاس کے تقریباً 50 گاؤوں کو دہلی آنے کے لئے اب پھرنی چوک کراس کرکے دہلی گیٹ نہیں آنا پڑے گا ۔ اب وہ ڈھانسا بس اسٹینڈ میٹرو اسٹیشن سے میٹرو میں سفر کرسکیں گے۔ اس سے پھرنی چون پر لگنے والے جام سے بھی نجات مل جائے گی۔ اس کے علاوہ ہریانہ، کے جھجھر ضلع سے دہلی آنے والے لوگوں کو بھی اس کا فائدہ پہنچے گا ۔ انہوں نے کہا کہ 2015 میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے دوران وعدہ کیا گیا تھا اور حکومت بننے کے فوراً بعد ڈھانسا بس اسٹینڈ کے میٹرو اسٹریک کو منطوری دی گئی ۔ پہلے لوگ دلی آنے کے لئے نجف گڑھ سے میٹرو ٹرین لیتے تھے، لیکن اب ڈھانسا بس اسٹینڈ سے میٹر لی جاسکے گی اور دوارکا سے بلو لائن میٹرو لیکر نوئیڈا اور ویشالی تک سفر کرسکیں گے ۔

      وزیراعلی نے کہا کہ باہری دہلی کے لئے خاص طور پر نجف گڑھ علاقے کے لوگوں کے لئے کافی خوشی کا لمحہ ہے۔ ابھی تک دہلی میٹرو کا یہ جو روٹ تھا وہ دہلی گیٹ تک جاکر ختم ہوجاتا تھا ۔ آس پاس کے تقریباً 50 ایسے گاؤں ہیں جہاں سے روزانہ لوگ دہلی کام کرنے آتے ہیں۔ ان لوگوں کو نجف گڑھ میں پھرنی چوک کراس کسکے دلی گیٹ آنا پڑتا تھا۔ اس کی وجہ سے پھرنی چوک پر کافی ٹریفک جام لگ جاتا تھا۔

      وزیر اعلی نے کہا کہ اب یہ ڈھانسا بس اسٹینڈ کے نزدیک لائن بن جانے کی وجہ سے لوگوں کو یہ چوک کراس کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ یہ روٹ اگرچہ سوا کلو میٹر کا ہے لیکن اس کا اتنا بڑا اثر پڑے گا کہ لوگوں کو اب چوک کراس کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ہریانہ کے جھجھر ضلع سے بھی ہر روز بہت سارے لوگ دلی نوکری کرنے آتے ہیں ، ان لوگوں کو بھی اس سے کافی مدد ملے گی ۔




      نجف گڑھ سے ڈھانسا بس اسٹینڈ تک دہلی کے میٹرو توسیع شدہ گرے لائن کاریڈور کے افتتاح کے موقع پرہاؤسنگ اور شہری ترقی کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور وزیر اعلی کیجریوال نے ایک ساتھ ہری جھنڈی دکھاکر میٹرو کو روانہ کیا۔ اس دوران ہندوستان میں جاپان کے سفیر ستوشی سوزوکی ، دلی کے ٹرانسپورٹ کے وزیر کیلاش گہلوت، ڈی ایم ؤر سی کے منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر منگو سنگھ اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: